جمعیت علماء پاکستان سندھ کی مجلس عاملہ اور اضلاع کے ذمہ داران کا اجلاس جمعرات 28نومبر2024ء کو رکن الاسلام جامعہ مجددیہ ہیرآباد حیدرآباد میں ہوگااجلاس کی صدارت صوبائی صدر علامہ افتخار احمد عباسی کریں گے قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر خصوصی شرکت فرمائیں گے

جے یو پی کے مرکزی نائب صدر نظام مصطفےٰ ﷺ کے سپاہی پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری انتقال فرما گئےآج ہم ایک باوفا اور قیمتی ساتھی سے محروم ہوگئے،نظام مصطفےٰ کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرجمعیت علماء پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین نے پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

ڈرون طیاروں سمیت پاکستان میں بننے والے دفاعی سازو سامان کی نمائش نے قوم کے حوصلے بلند کئے ہیں صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرقوم یہ منطق سمجھنے سے قاصر ہے جدید ترین دفاعی سازوسامان اورجہاز بنانے والا ملک آخر دوسرے ملکوں سے بحری جہاز لینے پر کیوں مجبور ہو گیا ہے؟

صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے عرب اور اسلامی ممالک کی سربراہی کانفرنس کے اعلامیہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے٭اتنی اہم کانفرنس میں غزہ فلسطین، لبنان میں مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کا اعلان نہ کر کے پوری امت مسلمہ کو مایوس کیا ہے٭کمزور موقف کے باعث اسرائیل کو مزید شہہ ملی ہے اور اس کی سفاکیت میں مزیداضافہ ہوگیا ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکہ میں 27افرادکی شہادت اور 62افراد کے زخمی ہونے کے دلخراش واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہےدھشت گردی کے خاتمے کیلئے بلوچستان کی عوام کی محرومیوں کو دور کرنا ضروری ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر