60

ایف بی آر کا ایک ہزار دس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر ,حکومت غریبوں کو زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے،حکمراں اشرافیہ کو قابو کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں جو ان کی نااہلی کی دلیل ہے

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ایک ہزار دس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے ملک کی معیشت لڑکھڑا رہی ہے آئی ایم ایف بار بار اخراجات کم کرنے کی ہدایت دے رہی ہے اس کے باوجود ایک ہزار دس گاڑیوں کی خریداری پر تین ارب روپے خرچ کردینا کونسی عقل مندی ہے انہوں نے کہا کہ افسوس اشرافیہ اپنے اخراجات کم کرنے کے لئے تیار نہیں اور ٹیکسوں کا سارا بوجھ غریبوں پر ڈال کر ان کو زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے ہمارے موجودہ حکمراں اشرافیہ کو قابو کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں جو ان کی نااہلی کی دلیل ہے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611,03123015254
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں