17

پروفیسر محمد احمد صدیقی کے انتقال پر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی تعزیت,نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ اور مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ کیلئے جو خدمات انجام دیں اللہ تعالیٰ انہیں شرف قبولیت عطاء فرمائے

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ کے بہنوئی، جمعیت علماء پاکستان شعبہ خواتین کی سابق سربراہ ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی ؒکے شوہر جمعیت علماء پاکستان کے سابق سیکریٹری اطلاعات پروفیسر محمد احمد صدیقی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی خطاؤں لغزشوں کو معاف فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے انہوں نے کہا کہ پروفیسر محمد احمد صدیقی جے یو پی کے سینئر رہنما،قائدملت اسلامیہ کے رفیق خاص اور نظام مصطفےٰ کے سپاہی تھے انہوں نے نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ اور مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ کیلئے جو خدمات انجام دیں اللہ تعالیٰ انہیں شرف قبولیت عطاء فرمائے اور بروز قیامت ان کی بخشش اور مغفرت کا ذریعہ بنائے اورانہیں شفاعت مصطفےٰ ﷺنصیب فرمائے آمین۔علاوہ ازیں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی،سینئرنائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان،مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش،ناظم علی آرائیں،سید عقیل انجم قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں جے یو پی کے سابق سیکریٹری اطلاعات ماہانہ احوال کے چیف ایڈیٹر پروفیسر محمد احمد صدیقی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات اور شفاعت مصطفےٰ ﷺ کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔

جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611,03123015254.www.jupnoorani.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں