جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جگر گوشہ رسول خاتون جنت فاطمۃ الزہرہ کے یوم ولادت پر جے یو پی اورپیغام حسین پاکستان انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عظیم الشان 16ویں عالمی سیرت سیدہ خاتون جنت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخدومہ کونین کی سیرت و کردار مسلم خواتین کیلئے مشعل راہ ہے آپ کی زندگی کا ہر گوشہ شرم وحیاء زہد و تقویٰ اور مجاہدانہ فکر وعمل کی عکاسی کرتا ہے سرورکائنات حضور ﷺ نے ایک مرتبہ اپنی لخت جگر فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے دریافت فرمایا عورت کی سب سے اعلیٰ صفت کیا ہے مخدومہ کونین نے فرمایا عورت کی سب سے اعلیٰ صفت یہ ہے کہ اس کی نظر کسی مرد پر نہ پڑے اور کسی مردکی نظر اس پر نہ پڑے آپ نے دوجملوں میں شرم و حیاء اور علم و حکمت کا وہ راستہ بتادیا جس پر چل کر مسلمان بہن،بیٹی،بیوی اور ماں معاشرے کو اسلامی خطوط پر استوار کر سکتیں ہیں انہوں نے کہا کہ آج خواتین کے حقوق کے نام پر بڑی بڑی کانفرنس،سمینار، ریلیاں منعقدکر کے خواتین کے حقوق پر بحث کی جارہی ہے جبکہ شرم و حیاء جوخواتین کا اصل زیور ہے، اسلام خواتین کی ترقی اور تعلیم کے خلاف نہیں بلکہ وہ مخدومہ کونین کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن کرکے اورشرم و حیاء کے لبادے میں ملبوس کرکے خواتین کو تعلیم اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط تعلیمی نظام نے معاشرے میں بیگاڑ پیدا کیا ہے جس سے نوجوان لڑکے لڑکیاں بے راہ روی کا شکار ہوئے ہیں اگر وہ خاتون جنت فاطمۃ الزہرہ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں تو معاشرے سے بے حیائی،فحاشی اور عرحیانی کا خاتمہ ہو جائے۔کانفرنس سے علامہ مفتی عبدالقادر ہزاروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاطمۃ الزھرہ کی سیرت کا ایک عظیم پہلوان کا مجاہدانہ کردار ہے آپ نے دس سال کی عمر میں مجاہدانہ کردار ادا کیاجب رسول خدا بیت اللہ شریف میں نماز ادا کررہے تھے قریش مکہ میں نے آپ کی پشت پر غلاظت رکھ دی فاطمۃالزھرہ جو اس وقت دس سال سے بھی کم عمرکی تھیں دشمنان اسلام کو للکارا اور اپنے والد کی پشت سے غلاطت کو ہٹایا۔علامہ مفتی مخدوم علی رضا محمودی آستانہ عالیہ ستیانی شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہرہ کی پوری زندگی مشعل راہ ہے جس پر چل کر مسلمان خواتین اپنے کردار کو سنوار سکتی ہیں کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے پیر سید عبدالغنی شاہ مجددی حسینی باقری فریدی نے کہا کہ جگر گوشہ رسول ﷺکے دامن کو جس نے تھام لیا دنیا اور آخرت میں اس نے کامیابی اور کامرانی حاصل کرلی کانفرنس میں مخدوم پیر ندیم ہاشمی آستانہ عالیہ کھوڑا شریف سندھ،پیر سائیں شفیق احمد جان اشرفی درگاہ ویہڑشریف،پیر مخدوم ولی محمد نوح پوٹو درگاہ عالیہ آف ہالا،پیر سائیں چنگل شاہ جیلانی درگاہ عالیہ بھلن شریف ٹنڈو محمد خان،مرکزی ترجمان جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹر محمد یونس دانش، پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا سکندری،صاحبزادہ علامہ پیر عبید اللہ قریشی سکھرآستانہ عالیہ سید سخی بابا سائیں،پروفیسر مفتی منظور احمد عباسی علامہ سیف اللہ قادری،سابق ایم پی اے عبدالرحمن راجپوت،بلال مصطفے شیخ چیئرمین میاں سرفراز ٹاؤن، علامہ محمد علی سومرو،پیر سید معین شاہ چشتی کمبل پوش،قاری غلام سرورامینی، پیر شکیل شاہ چشتی،پیر سید امیر حمزہ شاہ چشتی،،صوفی ماجد سیال،سعید احمد سیال، ولید میمن حسینی،ہلال احمد حسینی پیر سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات علماء مشائخ پیران طریقت،نعت خواں حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611,03123015254.www.jupnoorani.com,