جمعیت علماء پاکستان ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام نورانی جامع مسجد لطیف آباد نمبر10میں تاجدار صداقت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس سے علامہ عبدالوحید چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا صدیق اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ مردوں میں اسلام قبول کرنے والے پہلے شخص ہیں آپ رسالت مآب ﷺ کے پردہ فرمانے کے بعد خلیفہ بنے تو سب سے پہلے مسلمہ کذب کو واصل و جہنم کرکے ختم کا تحفظ کیا اور زکوٰۃ کے منکرین کے خلاف علم جہاد بلند کیاانہوں نے اسلام کی ترویج و اشاعتکے ساتھ ساتھ اسلامی حکومت کو مضبوط پر خصوصی توجہ دی آپ حضور ﷺ کے رفیق سفر بھی رہے اور رفیق مزار بھی ہیں علاوہ ازیں جمعیت علماء پاکستان ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری محمد رضوان شیخ کے اعلامئے کے مطابق جے یو پی ضلع حیدرآباد کے صدر علامہ قاری غلام سرور امینی کی زیر نگرانی تاجدار صداقت کانفرنس 25دسمبر2024ء بروز بدھ جامع مسجد غوثیہ ٹنڈوجام میں علامہ پروفیسر نذیر احمد نقشبندی کی زیر صدارت منعقد کی جائے گی جس سے علامہ قاری نیاز احمد نقشبندی،،علامہ محسن نیاز امینی الازھری خطاب فرمائیں گے جبکہ دوسری تاجدارصداقت کانفرنس علامہ رجب علی سکندری خطیب و امام عید گاہ رانی باغ کی زیر صدارت منعقد کی جائے گی جس سے مفتی خلیل احمد جان درگاہ ویڑ شریف خصوصی خطاب فرمائیں گے۔جاری کردہ میڈیا
5