11

سیا سی بنیا دوں پر ججز کی تقرری میرٹ کا قتل اور انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ایوب خان ایڈوکیٹ ڈاکٹر یونس دانش,26ویں ترمیم کے ذریعہ عدالتوں کو گھر کی لونڈی بنانے کے جس عمل کاآغاز پی ڈی ایم 2حکمرانوں نے کیا تھااب اسکے اثرات نمودار ہونا شروع ہوچکے ہیں

سیا سی بنیا دوں پر ججز کی تقرری میرٹ کا قتل اور انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ایوب خان ایڈوکیٹ ڈاکٹر یونس دانش
26ویں ترمیم کے ذریعہ عدالتوں کو گھر کی لونڈی بنانے کے جس عمل کاآغاز پی ڈی ایم 2حکمرانوں نے کیا تھااب اسکے اثرات نمودار ہونا شروع ہوچکے ہیں
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری قانونی امور محمدایوب خان ایڈوکیٹ نے مرکزی ترجمان ڈاکٹرمحمدیونس دانش سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیا سی بنیا دوں پر ججز کی تقرری میرٹ کا قتل اور انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس سے عوام کا اعتماد عدالتی نظام سے اٹھ جائے گا 26ویں ترمیم کے ذریعہ عدالتوں کو گھر کی لونڈی بنانے کے جس عمل کاآغاز پی ڈی ایم 2حکمرانوں نے کیا تھااب اسکے اثرات نمودار ہونا شروع ہوچکے ہیں عدالتی نظام کو حکومتی کنٹرول میں کرنے کے عزائم بے نقاب ہوتے جارہے ہیں بلی تھیلے سے باہر آناشروع ہوچکی ہے جن خدشات کا اظہارکیا جارہا تھاوہ حرف باحرف پورے ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے سیاسی ججز کے تقررکے نتائج بہت بھیانک نکلیں گے عدالتوں کاپورا نظام سیاسی بندبانٹ کی نظرہوجائیگاانصاف کاحصول پہلے ہی غریب کی پہنچ سے بہت دور تھااب عدالتوں میں بیٹھے سیاسی ججز کی موجودگی کی وجہ سے عدالتوں کی دہلیزں تک رسائی بھی نا ممکن ہو جائے گی انصاف اشرافہ کے گھر کی لونڈی بن کررہ جائے گی اعلی عدالتیں اور مقتدر ادارے عوام کی حالت زار پر رحم کھائیں اور ججز کی تقرریاں میرٹ پر کی جائیں تاکہ عوام کا اعتماد عدالتی نظام پر قائم رہے اور انصاف کا حصول غریب کی پہنچ سے دور نہ ہو۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03123015254.0343556611.wwwjupnoorani.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں