59

حزب اقتدار اور اختلاف دونوں حالات کی نذاکت کو سمجھیں اور مذاکرات کے ذریعہ معاملات کو حل کریں صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرطاقت کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے حالات سنگین سے سنگین ہوتے جارہے ہیں آپریشن کرکے ملک میں انتشار اور نفرتوں کو جنم دیاگیاجے یوپی سندھ 7تا24دسمبر پیغام نظام مصطفےٰ مہم چلائے گی کراچی تا کشمور سندھ کے تمام اضلاع میں صوبائی قائدین دورہ کریں گے علامہ افتخار عباسی

حزب اقتدار اور اختلاف دونوں حالات کی نذاکت کو سمجھیں اور مذاکرات کے ذریعہ معاملات کو حل کریں صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

طاقت کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے حالات سنگین سے سنگین ہوتے جارہے ہیں آپریشن کرکے ملک میں انتشار اور نفرتوں کو جنم دیاگیا

جے یوپی سندھ 7تا24دسمبر پیغام نظام مصطفےٰ مہم چلائے گی کراچی تا کشمور سندھ کے تمام اضلاع میں صوبائی قائدین دورہ کریں گے علامہ افتخار عباسی

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جے یو پی سندھ کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دھشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے سیکورٹی فورسزز پر حملے ہورہے ہیں حزب اقتدار اور اختلاف دونوں حالات کی نذاکت کو سمجھیں اور مذاکرات کے ذریعہ معاملات کو حل کریں اسلام آباد میں احتجاج کے دوران عوام پرگولیاں برسائی گئیں جس سے تلخیاں پیدا ہوئی ہیں جو حالات خراب ہوئے ہیں حکومت اسے بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے یہ کامیابی نہیں بلکہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس طرح وہاں جانوں کا ضیاع ہوا املاک کو نقصان پہنچاگیا طاقت کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے حالات سنگین سے سنگین ہوتے جارہے ہیں آپریشن کرکے ملک میں انتشار اور نفرتوں کو جنم دیاگیا حکمراں اور ادارے فوری طور پر نفرتوں کو ختم کریں اب بھی وقت سے بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعہ مسلئہ کا حل نکالا جائے اگر نفرتیں بڑھ گئیں تو ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے بے حس مسلم حکمراں نہتے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں،صہیونی درندگی کی وجہ سے غزہ اور فلسطین میں 45ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں شدید سردی میں بے یارومددگارفلسطینی عوام اپنے مسلمان بھائیوں کو مددکیلئے پکار رہے ہیں لیکن افسوس کوئی ان کی مددکرنے کیلئے تیار نہیں او آئی سی اور عرب لیگ بھی اب تک ان مظلوم کیلئے کچھ نہ کرسکی انہوں نے کہاکہ سندھ میں بدامنی اور لاقانونیت بڑھتی جارہی ہے ڈاکو راج نے سندھ کی عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کی عوام کو تحفظ فراہم کرے پانی کی منصفانہ تقسیم کی جائے ارسہ ایکٹ کے ذریعہ سندھ کے پانی پر قبضہ کو برداشت نہیں کریں گے جے یو پی پیغام نظام مصطفےٰ ﷺ مہم کے ذریعہ قریہ قریہ نظام مصطفےٰ کے نفاذ کا پیغام گھر گھرپہنچائے گی جے یو پی سندھ کے صدر علامہ افتخار احمد عباسی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ جے یوپی سندھ 7تا24دسمبر پیغام نظام مصطفےٰ مہم چلائے گی کراچی تا کشمور سندھ کے تمام اضلاع میں صوبائی قائدین دورہ کریں گے اجتماعات،کانفرنسیں اور اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ہم سندھ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے غریب عوام کو مہنگائی،بیروزگاری اور غربت سے نجات دلانے کیلئے بھرپور آواز اٹھائیں گے،سندھ سے ڈاکو راج کا خاتمہ ازحد ضروری ہے۔اجلاس سے ناظم علی آرائیں،ڈاکٹر یونس دانش،حافظ محمد سموں،حافظ اشفاق حسین قادری،محمد اسلم لانگاہ،میاں منیر احمد جامی،محمد شکیل قاسمی،سید عبدالغنی شاہ،عاشق حسین ڈاہری،پروفیسر انوار احمد شیخ قاری محمد شوکت،مولانا محمد شفیع،عامر علی حسینی،ارشاد حسین،قاری غلام سرور امینی،حافظ ملازم حسین چنہ،حافظ گھنور علی قادری،ظہیر احمد جمالی،راؤ سبدالرحمن،قاری نیاز احمد نقشبندی،حافظ محمد حسین،مولوی گل حسن،محمد ادریس،محمد رضوان شیخ نے بھی خطاب کیا۔

جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611,03123015254.www.jupnoorani.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں