51

دونوں طرف سے تدبر اور سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کیا جاتا تو اتنے بڑے جانی ومالی نقصان سے بچا جاسکتا تھاصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرتلخیوں کو بڑھانے کی بجائے دونوں طرف سے نرمی اورلچک کا مظاہرہ کیا جائے اور معاملات مذاکرات کے ذریعے سیاسی طور پر حل کئے جائیں

دونوں طرف سے تدبر اور سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کیا جاتا تو اتنے بڑے جانی ومالی نقصان سے بچا جاسکتا تھاصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
تلخیوں کو بڑھانے کی بجائے دونوں طرف سے نرمی اورلچک کا مظاہرہ کیا جائے اور معاملات مذاکرات کے ذریعے سیاسی طور پر حل کئے جائیں
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی طرف سے ہونے والے مظاہرہ کے نتیجہ میں قانون نافذ کرنے والے افراد اور مظاہرین کی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں طرف سے تدبر اور سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کیا جاتا تو اتنے بڑے جانی ومالی نقصان سے بچا جاسکتا تھاانہوں نے کہا کہ ان واقعات سے تلخیوں میں اضافہ ہوگا اور ڈر یہ ہے کہ یہ تلخیاں کہیں بہت بڑے سانحہ کا سبب نہ بن جائیں اب بھی وقت ہے کہ تلخیوں کو بڑھانے کی بجائے دونوں طرف سے نرمی اورلچک کا مظاہرہ کیا جائے اور معاملات مذاکرات کے ذریعے سیاسی طور پر حل کئے جائیں اسی میں ملک کی سلامتی اور ترقی کا راز مضمر ہے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان 03453556611.03123015254.www.jupnoorani.com
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں