حضور ﷺ کی حیات طیبہ اور اولیاء کی تعلیمات پر عمل کر کے ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکتاہےڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیراسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اتحاد بین المسلمین کی بے حد ضرورت ہے
اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اتحاد بین المسلمین کی بے حد ضرورت ہےڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
حضور ﷺ کی حیات طیبہ اور اولیاء کی تعلیمات پر عمل کر کے ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اتحاد بین المسلمین کی بے حد ضرورت ہے
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے پریٹ آبادمیں قاضی محمدسلیمان کی دعوت پر میلاد مصطفےٰ ﷺ وگیارہوں شریف کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کا نظام ہی پاکستان اور امت مسلمہ کے مسائل کاحل ہے حضور ﷺ کی حیات طیبہ اور اولیاء کی تعلیمات پر عمل کر کے ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے امت مسلمہ بیدار ہو اور غزہ کے مظلوموں ں کیلئے صدائے حق بلند کرے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اتحاد بین المسلمین کی بے حد ضرورت ہے اس وقت کفر کی طاغوتی قوتیں فلسطین،لبنان،یمن،شام، ایران اور کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے غزہ کے مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے جبکہ مسلم حکمراں خواب غفلت میں پڑے اس ظلم و بربریت پر بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کے باعث اسرائیل کو مزید شہہ مل رہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ مسلم امہ حضور کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اولیاء کے کردار کو مشعل راہ بنالے اور عالم کفر کے خلاف اٹھ کھڑی ہو انشااللہ فتح و نصرت سے ہمکنار ہوں گے انہوں نے کہا کہ حضور غوث اعظم دستگیر کی تعلیمات پر عمل کر کے ملک میں اسلام کا آفاقی نظام نافذ کیا جاسکتا ہے آپ نے وقت کے کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں کو راہ ہدایت دکھائی افسوس ہمارے حکمراں کرپشن،لوٹ کھسوٹ اور اقربہ پروی میں لگے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام مہنگائی،بیروزگاری،غربت اور افلاس کا شکار ہیں،بجلی گیس کی قیمتوں اور ٹیکسوں کے بھاری بوجھ کے سبب آٹھ ہزار سے زائد صنعتی یونٹ دوبئی منتقل ہو چکے ہیں مزید کارخانہ اور فیکٹریاں بند ہورہی ہیں نوجوان باعزت روزگار کیلئے دربدرمارے مارے پھر رہے ہیں لیکن حکمراں بیرونی آقاؤں کی خوشنودی میں لگے ہوئے ہیں اجتماع میں ناظم علی آرائیں،ڈاکٹر یونس دانش،عبدالرحمن راجپوت،قاضی نثار احمد،قاری سرور امینی ،محمد رضوان شیخ ڈاکٹر عارف اللہ شاہ،قاری خدابخش،دلفقار انصاری حافظ محمد یاسر انصاری سمیت علاقے کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔