جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر ایک ماہ کے دورہ پنجاب کے بعد حیدرآباد پہنچ گئے جہاں ان کے دفتر رکن الاسلام جامعہ مجددیہ ہیرآباد میں شہریوں کے مختلف وفودنے ملاقات کی جے یوپی کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش نے یکم نومبر جمعۃ المبارک کو ہونے والے لبیک یافلسطین مارچ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس کے انتظامی امورپربریفنگ دی صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس امر پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اسلامی ممالک کے مسلم حکمراں اور بالخصوص پاکستان کی حکومت ان مظالم پر خاموش ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ حکومت پاکستان غزہ پر اسلامی سربراہی کانفرنس یا کم از کم وزرائے خارجہ کا اجلاس بلائے جو اہل فلسطین کو صہیونی مظالم سے نجات دلانے کے لیے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائے۔ انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کی بھی پرزور مذمت کی اور حکومت پر زور دیا کہ کشمیر کاز کے لیے جاندار موقف اپنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل ملک میں قیام امن اور مختلف مسالک کے مابین ہم آہنگی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، تاہم دیکھنے میں آیا ہے کہ ملک میں ایک منظم سازش کے ذریعے فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے، حکومت اس کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے۔ انھوں نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی تحسین کی اور حکومت پر زور دیا کہ قادیانی سازشوں کو روکنے اور انھیں آئین کا پابند بنانے کے لیے لائحہ عمل طے کرے دونوں مقبوضہ خطوں میں ہندونواز بھارتی حکومت اور صہیونی ایجنڈا پر گامزن نتین یاہو حکومت مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں۔ ان مظالم اور سفاکیت پر اسلامی ممالک کے اکثر حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل اور بھارت سے دونوں خطوں کے عوام کو نجات دلانے میں عملی کردار ادا کریں۔جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611,03123015254