81

مولانا شاہ احمد نورانی ؒ کی کاوشوں سے پوری اسمبلی میں قرارداد پاس ہونا بھی نبی کریم ﷺ کی عظمت کا معجزہ تھا صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرقادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کو روکنے اور کلیدی عہدوں سے ہٹانے کیلئے حکومت کو عملی اقدامات کرنا چاہئےہم نے سپریم کورٹ میں جا کر ختم نبوت کا مقدمہ لڑاہم اقتدار کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، ختم نبوت کے تحفظ اور دل نبی کی محبت میں جھگمگاتا رہے

مولانا شاہ احمد نورانی ؒ کی کاوشوں سے پوری اسمبلی میں قرارداد پاس ہونا بھی نبی کریم ﷺ کی عظمت کا معجزہ تھا صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کو روکنے اور کلیدی عہدوں سے ہٹانے کیلئے حکومت کو عملی اقدامات کرنا چاہئے
ہم نے سپریم کورٹ میں جا کر ختم نبوت کا مقدمہ لڑاہم اقتدار کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، ختم نبوت کے تحفظ اور دل نبی کی محبت میں جھگمگاتا رہے
جلسے سے ڈاکٹر عزیر محمدالازہری ممبر اسلامی نظریاتی کونسل،صاحبزادہ فائز محمودالوری الازہری، مولانا نصیر احمد نورانی، جاوید اکرم، قاسم علی خاں، ممبر قومی اسمبلی میاں سعد وسیم شیخ ایڈووکیٹ، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمدنعیم صفدرانصاری ایڈووکیٹ، سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری منظوراحمد ِ صاحبزادہ عاطر محمدالوری،نے بھی خطاب کیا۔
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے قصور میں شہباز خان روڈ گراؤنڈ میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1974ء کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کی قرارداد پاس کی تھی آج 50سال بعد ہم گولڈن جوبلی منا رہے ہیں پارلیمنٹ میں صرف پانچ سیٹیں رکھنے والے مولانا شاہ احمد نورانی نوراللہ مرقدہ کی کاوشوں سے پوری اسمبلی میں قرارداد پاس ہونا بھی نبی کریم ﷺ کی عظمت کا معجزہ تھا۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کیلئے قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی نوراللہ مرقدہ نے مثالی کردار ادا کیا پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود سیاسی بصیرت اور دانشمندی سے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قائل کیا اور پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردلواکر ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کیا اس قانون کو 50سال ہوچکے ہیں قوم نے گولڈن جوبلی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں عظمت مصطفےٰ ﷺ کے قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کو روکنے اور کلیدی عہدوں سے ہٹانے کیلئے حکومت کو عملی اقدامات کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ مبارک ثانی کیس میں چیف جسٹس کے قادیانیوں کے متعلق کیے گئے فیصلے کے خلاف علماء اکرام میدان میں نکلے تا کہ وہ اپنے فیصلے کی تصیح کریں۔ ہم نے سپریم کورٹ میں جا کر ختم نبوت کا مقدمہ لڑاہم اقتدار کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔جذبہ ختم نبوت کے تحفظ اور دل نبی کی محبت میں جھگمگاتا رہے۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر اسمبلی نے قرار داد پاس کی ہے کہ7دسمبر 1974ء کو قادیانیوں کے خلاف قرار داد پاس ہوئی تھی اس کی یاد میں ہم آئندہ 7ستمبرکا دن سرکاری سطح پرمنائیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان میں بھی 7ستمبر کا دن سرکاری سطح پرمنانے کی قرار داد پاس کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ قیامت تک آنے والوں کو پیغام دے دو کہ ہر زمانے میں نبی اور رسول آتے رہے۔ تمام نبی ستارے بن کر چمکے جب حضرت محمدﷺ سورج بن کر آئے تو ستارے چھپ گئے اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کو سورج اور مہتاب بناکر بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے چودہ سو سال پہلے فرمادیا تھا کہ جومیری نبوت پر ڈاکہ ڈالے گا وہ جھوٹا اور مکار ہوگا یہ اتنا بڑا منصب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ﷺ کو عطا فرمایا ہمارے آقاﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو حضرت عمر بن خطابؓ ہوتے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اتنی بڑی شان والا صحابی نبی نہیں بن سکتا تو کذاب مرزا قادیانی کیسے نبی ہوسکتاہے؟ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا کہ ہم نے اپنے محبوبﷺ کو خاتم النبین بناکر بھیجا اور آپ کی امت آخری امت ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کو گواہ بناکر بھیجا ہے تاکہ نافرمانوں کو اللہ کے عذاب کا بتائیں اور آپﷺ کو ماننے والوں کو ثواب کی خوشخبری سنائیں۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مذہب پر پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر عزیر محمدالازہری ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ دنیا بھر کے 160 کامیاب لوگوں کا انتخاب کرنے والے ایک غیرمسلم نے سب سے اوپر حضور نبی کریم ﷺ کی عظمت اور بڑائی کا اقرار کیا۔ یہ مسلمانوں کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ کسی عہدہ کا ہونا ضروری نہیں یہ خوش قسمتی ہے کہ اس نیک کام کے لیے اللہ تعالیٰ نے آپ کو چن لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو تحفظ ملتا ہے مگر قادیانیوں پر سختی اسی لیے ہے کہ یہ ہمارے آقا حضرت محمدمصطفےٰﷺ کے منصب کو چیلنج کرتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ کی عظمت پر مسلمان اپنی جان کے نذرانے پیش کرنے کو ہر وقت تیار رہتے ہیں جلسے سے صاحبزادہ فائز محمودالوری الازہری، صاحبزادہ عاطر محمدالوری، مولانا نصیر احمد نورانی، جاوید اکرم، قاسم علی خاں، ممبر قومی اسمبلی میاں سعد وسیم شیخ ایڈووکیٹ، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمدنعیم صفدرانصاری ایڈووکیٹ، سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری منظوراحمد نے بھی خطاب کیا۔جلسے کی جھکیاں جیسے ہی قائد جمعیت صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر پنڈال میں پہنچے جلسہ گاہ نعرہ تکبیر اللہ اکبر،نعرہ رسالت ریاسول اللہ،سیدی مرشدی یانبی یانبی کے نعروں سے گونج اٹھا،صاحبزادہ زبیر ایک بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے راستے میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا،صاحبزادہ زبیر نے مولانا شاہ احمد نورانی کی بصیرت و دانشمندی کا شاندار انداز میں ذکر کیا،قصور میں جمعیت علماء پاکستان کا تاریخی جلسہ تھا جس میں قصور سے تعلق رکھنے والے ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ ایڈووکیٹ،ایم پی اے حاجی محمدنعیم صفدرانصاری ایڈووکیٹ، سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری منظوراحمد نے بھی خطاب کیا۔کارکنان جمعیت علماء پاکستان کے پرچم تھامے،تیری خیر میری خیر ابوالخیرابوالخیر کے نعرے لگا رہے تھے۔ جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل 03453556611,03123015254,www.jupnorani.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں