78

پاکستان کے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کر کے پاکستان میں امن کی فضاء قائم کریں ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

پاکستان کے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کر کے پاکستان میں امن کی فضاء قائم کریں ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ زبانی ہمدردی کے بجائے عملی اقدامات کریں اسلامی طاقتوں اور مسلم حکمرانوں کو جمع کر کے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کریں
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگان حضرت الشاہ خواجہ محمد رکن الدین الوری رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت الشاہ مفتی محمد محمود الوری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی پروقار تقریب ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، صدر جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ عرس کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان اولیاء کرام کا فیضان ہے اور مقام مصطفی ﷺ کا تحفظ اور نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ہی پاکستان کی اصل منزل ہے پاکستان کے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کر کے پاکستان میں امن کی فضاء قائم کریں لوگوں کو سہولتیں فراہم کریں عوام کو مہنگائی اور کرپشن سے نجات دلائیں اور  غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ زبانی ہمدردی کے بجائے عملی اقدامات کریں اسلامی طاقتوں اور مسلم حکمرانوں کو جمع کر کے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کریں اسرائیل کی دھشت گردی بڑھتی جارہی ہے اس کا واحد علاج یہ ہے کہ مسلمان متحدہو کر اس کا مقابلہ کریں۔انہوں نے اپنے خطاب میں قادیانیوں کو اسلام اور پاکستان کے بدترین دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سازشوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دو لخت ہونے میں بھی ان عناصر کی سازشوں کا بڑا کردار تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قادیانیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مبارک ثانی کیس کا جلد از جلد تفصیلی فیصلہ جاری کر کے موجودہ انتشاری کیفیت کو ختم کریں تاکہ ملک میں استحکام آ سکے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا یہودو نصاری مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ مسلم لیڈروں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے ان حالات میں مسلم امہ کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ ہم پاکستان میں صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں متحد ہیں اور غزوہ کے مظلومین کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کر رہے ہیں۔تقریب سے غلام رسول اویسی، سعد وسیم شیخ ممبر قومی اسمبلی، پیر عتیق الرحمن عید گاہ شریف، ڈاکٹر جاوید اعوان سینئر نائب صدر جمعیت علماء پاکستان،مجد علی میو سابق ممبر صوبائی اسمبلی، پیر محمد اویس کھڑیپڑ شریف بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر پیر سید عرفان حبیب عرفانی، پیر صمصام شاہ بخاری، صاحبزادہ فائز محمود الازہری، اور صاحبزادہ عاطر محمود الوری نے بھی خطاب کیا، جبکہ ملک بھر سے نامور علماء کرام، مشائخ عظام اور پیران طریقت نے تقریب میں شرکت کی۔عرس کی دوسری نشست میں سابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری، جلیل احمد شرقپوری، اور ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری خطاب فرمائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں