انجمن سرفروشان اسلام کے بانی گوہر شاہی کے تمام عقائد کو متفقہ طور پر تمام مسالک کے مفتیان کرام اور علماء نے کفریہ عقائد قرار دیا تھاصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
عمرکورٹ میں ڈاکٹر شاہ نواز کے کفریہ معاملات کے ثبوت موجود ہیں پولیس نے اس کے خلاف کوئی کاروائی کی ہے تواس کی تحقیقات ہونی چاہئے
عمرکورٹ واقعہ کے پیچھے قادیانیوں کی سازش ہے وہ اس معاملہ کو ہوا دے کر مبارک ثانی کیس میں چیف جسٹس پردباو بڑھنا چاہتے ہیں
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کلب حیدرآباد میں آل پارٹیز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن سرفروشان اسلام کے بانی گوہر شاہی کے تمام عقائد کو متفقہ طور پر تمام مسالک کے مفتیان کرام اور علماء نے کفریہ عقائد قرار دیا تھااس پر کسی کا کوئی اختلاف نہیں عدالت نے توہین مذہب قرار دے کا ان پر مکمل پابندی لگائی تھی توہین مذہب،توہین قرآن،توہین رسالت، پاکستان کی چار بڑی عدالتوں نے توہین مذہب۔توہین قرآن توہین رسالت قرار دے کر اس سے برآت کا اظہار کیااور اس پر 295A.B.C توہین مذہب،توہین قرآن،توہین رسالت کا جرم عائد کرتے ہوئے پاکستان کی چار بڑی عدالتوں میرپور خاص،لاہور ہائیکورٹ ڈیرہ غازی خان اورجھنگ کی عدالتوں نے اسکے اور اسکے مریدین کے خلاف جرمانے عمر قید وسزاء موت کی سزائیں سنائیں۔لہٰذا انجمن سرفرشان السلام المعروف فتنہ گوہر شاہی کااہلسنت والجماعت مسلک بریلوی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گوہر شاہی کی کتابوں پر پابندی لگادی تھی 1975ء کی ان کی رجسٹریشن کینسل کر کے اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی تمام مسالک اور عدالت نے ان کے عقائد کو کفریہ قرار دیا اس کے باوجود یہ میلاد شریف اور محرم الحرام میں اور گیارہوں شریف کے بہانے اپنے کفریہ عقائد کا پرچار کرتے ہیں عوام اور انتظامیہ کو دھوکہ رہے ہیں کہ عالمی مجلس ختم نبوت دیوبندیوں کی جماعت ہے۔اس لئے کہ ہمارے خلاف کاروائی کا مطالبہ کررہے ہیں ایسا نہیں ہے انجمن سرفروشان اسلام کے عقائد کے خلاف اہلسنت کی تمام علماء مفتیان کرام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ان کے عقائد کفریہ عقائد ہیں ان کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے کہ ان پر مکمل پابندی لگائی جائے اورا قانون کی رٹ پر مکمل عمل کرایا جائے۔ان کے مونوں گرام سرکاری بورڈ پر لگے ہوئے ہوتے ہیں انتظامیہ ان کو فوری طور پر ہٹائے اور انہیں پابند کیا جائے کہ وہ قانون پر عمل کریں عمرکورٹ میں ڈاکٹر شاہ نواز کے کفریہ معاملات کے ثبوت موجود ہیں پولیس نے اس کے خلاف کوئی کاروائی کی ہے تواس کی تحقیقات ہونی چاہئے ایسا لگتا ہے کہ منظم حکومت کی صفوں میں موجود سیکولر عناصر امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ مبارک ثانی کیس کے معاملہ میں عدالت پر دباؤڈالا جاسکے عمرکورٹ واقعہ کے پیچھے قادیانیوں کی سازش ہے وہ اس معاملہ کو ہوا دے کر مبارک ثانی کیس میں چیف جسٹس صاحب دباو بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ تفصیلی فیصلہ نہیں دیاجائے امن وامان کے معاملات پیدا کرکے اس فیصلہ پر اثرانداز کونے کی کوشش کی جارہی ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار اور ایم پی اے سید سردار شاہ اسے پاگل کہہ کر امن و امان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتی کیا کوئی پاگل ڈاکٹر بن سکتا،سرجی کرسکتا ہے عوام اور اداروں کو گمراہ کرنے کیلئے حکومت نمائدوں کا کردار تو یہ ہونا چاہئے کہ وہ اس ٓگ کو ٹھنڈا کریں صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کا معاملہ سب سے زیادہ اہم ہے ملک بھر میں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہورہی ہیں حیدرآباد میں بھی جمعیت علماء پاکستان27ستمبر جمعۃ المبارک کو تحفظ ختم نبوت ﷺ کانفرنس منعقد کررہی ہے انشاء اللہ یہ کانفرنس عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی پریس کانفرنس میں مولانا قاضی احسان احمدمرکزی رہنماء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان،ناظم علی آرائیں نائب صدر جمعیت علماء پاکستان،مولانا عبد المالک بروھی نائب ناظم جمعیت علماء اسلام ضلع حیدرآباد، عبد الوحید قریشی صوبائی ذمہ دار جماعت اسلامی، عقیل احمد خان امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد، ڈاکٹر عبد الباسط جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادامیر عبداللہ فاروقی صوبائی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ، شہباز عبد الجبارڈویژنل ذمہ دار مرکزی مسلم لیگ،مولانا عبد الواحد خان سواتی،صوبائی ذمہ دار جمعیت علماء اسلام(س)،حافظ ارمان چوہان صوبائی سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام(س)،مولانا ڈاکٹر عبدالسلام قریشی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حیدرآباد،مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں،سرپرست اعلیٰ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حیدرآباد،مفتی محمد ابرار شریف ڈویژنل مبلغ ختم نبوت،مفتی محمد طارق،ڈاکٹر یونس دانش بھی موجود تھے۔