87

حضور ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کیلئے اہل ایمان ہر وقت تیار رہیں قاری نیاز احمد نقشبندی

حضور ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کیلئے اہل ایمان ہر وقت تیار رہیں قاری نیاز احمد نقشبندی
قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی نے 7ستمبر1974ء کو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواکر قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی
جمعیت علماء پاکستان سندھ کے رہنما قاری نیاز احمد نقشبندی نے ٹنڈو جام میں ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا بنیادی جزر ہے حضور ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کیلئے اہل ایمان ہر وقت تیار رہیں اسلام کی تاریخ میں مسلمانوں نے سب سے زیادہ قربانیاں عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے دیں خلفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسلمہ کذب کے خلاف اعلان جہاد کیا اور اس مرتد کو منطقی انجام تک پہنچایا فتنہ قادیانیت نے ہندوپاک میں سر اٹھایا تو علماء اہلسنت نے فتنہ قادیانیت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی قیام پاکستان کے بعد 1953ء کی تحریک ختم نبوت میں عبدالستار خان نیازی کو پھانسی کی سزاہوئی اور پھر عمر کے بعد انہیں رہائی ملی 1974میں قائد ملت اسلامیہ کی بے مثال جدوجہد کے نتیجے میں 7ستمبر1974ء کو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواکر قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ابھی منکرین ختم نبوت چین سے نہیں بیٹھے ان منکرین کے خلاف عاشقان مصطفےٰ کو ہر وقت جدوجہد کیلئے تیار رہنا چاہئے جمعیت علماء پاکستان وہ واحد جماعت ہے جو مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ اور نظام مصطفےٰ ﷺ کی جدوجہد کررہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان اس جماعت کو مضبوط کریں اور مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان ضلع حیدرآباد03453556611,03123015254

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں