82

تاریخ گواہ ہے کہ 1974 میں جمعیت علماء پاکستان (نورانی)نے اپنی جدوجہد سے مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دلوایا تھاعقیدہ ختم نبوتؐ کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی سازش کو کامیاب ہونے دینگےصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

عقیدہ ختم نبوتؐ کے معاملے ہر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی سازش کو کامیاب ہونے دینگےصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

سیالکوٹ (   )جمعیت علماء پاکستان (نورانی)و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ 1974 میں جمعیت علماء پاکستان (نورانی)نے اپنی جدوجہد سے مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دلوایا تھا آب بھی ہر میدان ہر فورم میں تحفظ ختم نبوتؐ کی حفاظت کرنے کیلئے کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے عقیدہ ختم نبوتؐ کے معاملے ہر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی سازش کو کامیاب ہونے دینگے کیونکہ یہ معاملہ دین اسلام کی بنیاد کا معاملہ ہے عقیدہ ختم نبوتؐ کے خلاف سازش اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان(نورانی)کے صوبائی نائب صدر پنجاب میاں اعجاز انجم کی رہائشگاہ میں 7 ستمبر تحفظ ختم نبوتؐ جشن گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں منعقدہ ماہانہ ختم نبوتؐ کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی جائنٹ سیکرٹری حافظ اصغر علی چیمہ،صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب مرزا تجمل بیگ،ضلعی صدر ملک ذاکر حسین،ضلعی جنرل سیکرٹری قاری خالد شاکر،نائب صدر پیر غلام حسین سلطانی،علامہ اقبال گھمن،میاں شہزاد انجم،آذان نذر،ماسٹر ارشد،آفاق نذر،رانا نوید، موسیٰ اشفاق،عبداللہ علی،عبداللہ زیم ،حافظ قاری محمد زبیر،انجمن نوجوانان اسلام،مرکزی  جمعیت اہلسنت کے عہدیداران، ممبران ودیگر نے شرکت کی۔صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں لیکن ہم واضع کردینا چاہتے ہیں کہ تمام مکاتب فکر عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے بیدار اور پوری طرح جوکس ہیں۔ختم نبوتؐ پر ڈاکہ نہیں مارنے دینگے سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس کے تفصیلی فیصلے کو جلد سامنے لایا جائے۔ڈاکٹر ابوالخیر نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کی جڑیں عوام میں تیزی سے مضبوط ہورہی ہیں انشاءاللہ بہت جلد جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ملک کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ۔بعداز جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کےسربراہ ڈاکٹر ابوالخیر نے معروف سماجی راہنما میاں سرفراز نواز کو صدر،مومن رضا کو جنرل سیکرٹری جبکہ علی حسن کو سئنیر نائب صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) سیالکوٹ سٹی نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں