116

قادیانیوں کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے 1974ء میں غیر مسلم قرار دیا تھا جس کو اب پورے پچاس سال ہوگئے ہیں صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

گولڈن جوبلی کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان کی طرف سے اسلام آباد میں 5ستمبر کو آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے 1974؁ء میں غیر مسلم قرار دیا تھا جس کو اب پورے پچاس سال ہوگئے ہیں اس گولڈن جوبلی کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان کی طرف سے اسلا م آباد میں ایک آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی دعوت پر ملک بھر سے دینی اور مذہبی قیادت شرکت کریگی۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611¡03123015254
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں