96

صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے نو منتخب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کو مبارکباد دی ہے

آپ صدرابراھیم رئیسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق اور پاکستان کے عوام کے ساتھ برادرانہ،دوستانہ روابط کو مزید مستحکم کریں گے
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے نو منتخب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کوجمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا انتخاب پاک ایران دوستانہ،برادرانہ تعلقات کومزید مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے امن، خوشحالی،ترقی اور استحکام کا باعث بنے گا انہوں نے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہاربھی کیا کہ آپ صدر ابراھیم رئیسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق اور پاکستان کے عوام کے ساتھ برادرانہ،دوستانہ روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611,03123015254

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں