جے یو پی کی سیاست مقام مصطفےٰ ﷺ کا تحفظ اور نظام مصطفےٰ ﷺ کا نفاذ ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
بجلی کے بلوں سے تنگ والدین اپنے بچوں کو زندہ درگور کررہے ہیں لیکن بے حس حکمراں عوام پر مہنگائی کا طوفان مسلط کئے ہوئے ہیں
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکن الاسلام جامعہ مجددیہ حیدرآباد میں جے یو پی ضلع حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب(بسلسلہ رکنیت سازی مہم)میں جے یو پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جے یو پی کی شمولیت عبادت ہے کیونکہ یہ مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ اور نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کی عملی کوششوں کا نام ہے ملک کے پیچیدہ مسائل کا حل اسی میں مضمر ہے سے حکمرانوں نے ملک کو تباہ وبرباد کردیا بجلی کے بلوں سے تنگ والدین اپنے بچوں کو زندہ درگور کررہے ہیں لیکن بے حس حکمراں عوام پر مہنگائی کا طوفان مسلط کئے ہوئے ہیں ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے فاقہ کشی کے حالات پیدا ہو چکے ہیں غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے شدید ترین گرمی میں بجلی،گیس اور پانی کی لوڈشیڈنگ بنیادی سہولتوں سے عوام کو محروم رکھ کراشرافیہ کو نوازا جارہا ہے آپ نے دیکھا کشمیر میں عوام منظم ہو کر نکلے اپنی سیاسی طاقت بنائی حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیااور بجلی کی قیمتیں کم کرنا پڑیں ہمیں عملی طور پر سیاسی قوت بنا کر نکلنا ہوگا تب ہی اس ظالمانہ نظام سے نجات مل سکے گی انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست کا محور لوٹ کھسوٹ اور کرپشن ہے جبکہ جمعیت علماء پاکستان کی سیاست مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ اور نظام مصطفےٰ ﷺ کے عملی نفاذ کی جدوجہد پر مبنی ہے جو بڑا عظیم مقصد ہے جس کیلئے صحابہ کرام نے بے پناہ ظلم و ستم اور صعبتیں برداشت کیں حضور ﷺ نے ہجرت مدینہ کی اور وہاں جا کر سیاسی قوت بنائی اور مدینہ کی ریاست قائم کی اس عظیم مقصد کیلئے اب ہم سب کو ملکر سیاسی قوت بنانا ہوگی کیونکہ سیاسی قوت کے بغیر ملک کا نظام تبدیل نہیں کیا جاسکتا جب تک سیاسی قوت نہ ہو اس وقت تک اسلام اور دینی احکامات کو نافذ نہیں کرسکتے اس لئے ہمیں اپنی سیاسی قوت بنانا ہوگی انہوں نے کہا کہ دین اسلام اور نظام مصطفےٰ ﷺ سے محبت کے جذبہ سے سرشار ہو کر آپ نے نظام مصطفےٰ ﷺ کے قافلہ میں شمولیت اختیار کر کے عملی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کہ آپ نظام مصطفےٰ ﷺ کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں خوف کے بتوں کو توڑ دیں نظام مصطفےٰ کے پرچم کو مضبوطی سے تھام کر نکلیں سیاسی کام جس کا بیڑا آپ نے اٹھا لیا ہے وہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور جمعیت علماء پاکستان کی سیاست جو مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ اور نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کے لئے ہے سب سے زیادہ منفرد اور اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسلام کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ جب تک سیاسی قوت حاصل نہ کرلی جائے آپ کوئی نظام نافذ نہیں کرسکتے لہذا ہمیں اپنی سیاسی قوت کو منظم اور مربوط کرنا ہوگی تب ہی ہم اس ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ کو نافذ کرسکتے ہیں استقبالیہ سے جے یو پی کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش سابق ایم پی اے عبدالرحمن راجپوت،صوبائی رہنماعلامہ قاری نیاز احمد نقشبندی،عید گاہ رانی باغ کے خطیب علامہ رجب علی سکندری،ڈویژنل جنرل سیکریٹری حافظ اشفاق حسین نقشبندی،ضلعی صدر علامہ قاری غلام سرورامینی،ضلعی سینئر نائب صدر حافظ ارشاد حسین نقشبندی،ضلعی جنرل سیکریٹری محمد رضوان شیخ،تحصیل حیدرآباد کے صدر قاری شعیب امینی،تحصیل لطیف آباد کے صدر قاری اعظم نے بھی خطاب کیا۔ جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان 03453556611¡03123015254