88

ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے بنوں کی صورتحال پرانتہائی تشویش کا اظہارکیا ہے

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بعض قوتیں ملک میں بدامنی پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحقیق کریں کہ کون لوگ ہیں جنہوں نے بنوں میں امن کو تباہ وبرباد کیا ہے
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر،پیر سید صفدر شاہ گیلانی،پیر آغا تاج سبطین،صاحبزادہ نوالحسنین گیلانی،پیر جمال الدین چشتی،اویس رضا قادری،یاسر فرید سمیت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صوبائی رہنماؤں نے بنوں کی صورتحال پرانتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختوانخواہ کے عوام دھشت گردی اور بدامنی سے تنگ آکر امن مارچ کررہے تھے وہ صرف اور صرف امن کا مطالبہ کررہے تھے ایسے پر امن مارچ پر امن کے دشمنوں نے فائرنگ کر کے پر امن مظاہرے کو سبوتاژ کیا جو انتہائی افسوسناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بعض قوتیں ملک میں بدامنی پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں اب یہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحقیق کریں کہ کون لوگ ہیں جنہوں نے بنوں میں امن کو تباہ وبرباد کیا ہے صوبے کے عوام کا امن کا مطالبہ پورا کرنے کی بجائے پر امن مظاہرے پر فائرنگ کر کے بدامنی کی فضاء پیدا کی ایسے امن دشمن عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اورخیبر پختونخواہ بالخصوص بنوں کی پر امن عوام کو امن فراہم کریں۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611,03123015254

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں