ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ پر کوئی حرف آئے یا عظمت مصطفےٰ ﷺ کے قوانین میں کوئی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی ڈاکٹر یونس دانش
حکومت پاکستان عدالتی فیصلوں کے نتیجہ میں ملک میں انتشار پھیلانے کی تمام سازشوں کا نوٹس لے قاری غلام سرور امینی
مبارک ثانی ریویو کیس میں سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کو قوم مسترد کرتی ہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب آپ نے امتناع قادیانیت ایکٹ کی دھجیاں اڑتے ہوئے قادیانی نواز فیصلہ کرکے پاکستان کے آئین اور اپنے حلف سے روگرانی کی،پوری قوم یکجا زباں ہو کر اس فیصلہ کو مسترد کرتی ہے حکومت پاکستان عدالتی فیصلوں کے نتیجہ میں ملک میں انتشار پھیلانے کی تمام سازشوں کا نوٹس لے،قوم ہر ظلم برداشت کرسکتی ہے لیکن ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ پر کوئی حرف آئے یا عظمت مصطفےٰ ﷺ کے قوانین میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی یا قادیانیوں کوکسی قسم کی رعائت دی جائے برداشت نہیں کیا جاسکتا آج کا احتجاج حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے قوم کا مزید امتحان نہ لیا جائے غیرت ایمانی سے سرشار عاشقان مصطفےٰ ﷺ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ناظم علی آرائیں،ڈاکٹر یونس دانش،قاری غلام سروامینی،ارشاد حسین نقشبندی محمد رضوان شیخ،حافظ اشفاق حسین قادری قاری محمد اعظم،قاری شعیب امینی،مولانا غلام فرید،قاری نصراللہ،قاری احمد علی سعیدی،علامہ محبوب احمد قادری،صوفی رضا محمد عباسی،علامہ محسن نیاز امینی،ڈاکٹر عارف اللہ شاہ،اختر حسین قریشی،قاری اختر،راشد جمال،نے پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف اور آئی پی پیز کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ،مہنگائی کا طوفان،،بے روزگاری اور غریب سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے ملک میں حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی قوم کے صبر کا مزید امتخان نہ لیا جائے اگر ملک میں ناموس رسالت کی تحریک چل پڑی تو کچھ نہیں بچے گااقتدار کی کرسی گر پڑے گی پاکستان کی محب وطن فوج جس کا موٹو ایمان تقوی جہاد فی اللہ ہے عقیدہ ختم نبوت کی محافظ ہے بیرونی قوتیں عوام اور فوج کو لڑنے کی سازشیں کررہیں ان شازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے عدالت کے فیصلوں نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی بجائے من پسند اورنوازشات پر مبنی فیصلے کرکے عدالیہ کے وقار کو مجروح کیاسپریم کورٹ امتناع قادیانیت ایکٹ پراس کی اصل روکے مطابق فیصلہ کرے تاکہ ملک کو کسی بھی انتشار اور افراتفری سے بچایا جاسکے قبل از جمعیت علماء پاکستان ضلع حیدرآباد کی جانب سے سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کے خلاف علامہ قاری غلام سرور امینی،حافظ اشفاق حسین قادری،محمد رضوان شیخ،قاری شعیب امینی،قاری نصر اللہ،اختر حسین قریشی کی قیادت میں لیاقت کالونی تا پریس کلب حیدرآباد احتجاجی مارچ کیا گیا۔مظاہرین سپریم کورٹ کا فیصلہ نامنظور،غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے تاجدار ختم نبوت زندہ باد قاضی فائز عیسیٰ کو برطرف کرو کے نعرہ لگا رہے تھے انہوں نے قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی اور قائد جمعیت ڈاکٹر ابوالخیرمحمد زبیر کی تصاویراور جے یو پی کے اٹھائے ہوئے تھے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان(نورانی)03453556611,03123015254