81

آرمی چیف سید عاصم منیر کا بیان خوش آئندہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

سید عاصم منیر صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے سے جو انتشار پھیل رہاہے اس کےلٸے موثر اقدامات کریں

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے اس بیان کو خوش آئند قراردیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ شریعت اورآئین کو نہیں مانتے ہم ان کو پاکستانی نہیں مانتے اور اللہ کے نزدیک فساد فی الارض سب سے بڑا جرم ہے جو ملک میں انتشار کی کوشش کرے گا ہم اس کے آگے کھڑے ہونگے صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ ملک کے تمام مسالک کی مذہبی قیادت اور تمام سیاسی قیادت اور عدلیہ سے تعلق رکھنے والی تمام قانونی قیادت کااس پر اتفاق ہے کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے مبارک ثانی کیس میں شریعت اور آئین پاکستان کی مخالفت کی ہے جس سے فساد فی الارض پیدا ہو رہا ہے ہمیں امید ہے کہ آرمی چیف اپنے اس بیان کی روشنی میں اس انتشار کی کوششوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے اور اس ملک کو انتشار، بدامنی اور فساد سے بچانے کیلئے کوئی موثر اقدامات کریں گے۔

جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611,03123015254

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں