75

7ستمبر گولڈجوبلی کے سلسلے میں ختم نبوت کفن پوش مارچ مارکیٹ چوک تا نورانی چوک اسٹیشن روڈ تک ہوگا قاری غلام سرورامینی

جشن و لادت مصطفےٰ اور تاجدار ختم نبوت ﷺ کے سلسلے میں 10روزآگہی پروگرام کا شیڈول بھی ترتیب دیا گیا

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گاامتناع قادیانیت ایکٹ کی سپریم کورٹ نے دھجیاں اڑا کر دستور کو میلا میٹ کرنے کی گھناؤنی کوشش کی ہے

جمعیت علماء پاکستان ضلع حیدرآباد کا اجلاس قاری غلام سرور امینی ضلعی صدر جمعیت علماء پاکستان کی صدارت میں دفتر جے یو پی حیدرآباد میں ہوا جس میں 7ستمبر گولڈجوبلی کے سلسلے میں ختم نبوت کفن پوش مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیایہ مارچ مارکیٹ چوک تا نورانی چوک اسٹیشن روڈ تک ہوگا جہاں جمعیت علماء پاکستان کے قائدین خطاب فرمائیں گے جس میں تمام سیاسی مذہبی جماعتوں،اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دی جائے گی۔کفن پوش مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف انتظامیہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 11ربیع الاول کی شب میلاد ریلی تانگہ اسٹینڈ پھلیلی سے رات9بجے جبکہ 12ربیع النور کو تکونہ پارک احمد رضا چوک ہیرآباد سے مرکزی میلاد جلوس کا انعقاد ہوگا جو میلاد مصطفےٰ (کوہ نور) چوک پرایک بہت بڑے جلسہ عام میلاد مصطفےٰ کانفرنس میں ضم ہو جائے گاجبکہ جشن و لادت مصطفےٰ اور تاجدار ختم نبوت ﷺ کے سلسلے میں 10روزآگہی پروگرام کا شیڈول بھی ترتیب دیا گیا اجلاس میں گولڈن بجلی تقریبات کے ضمن میں 27ستمبر 2024؁ء جمعۃ المبارک کو مارکیٹ چوک پر تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے جدید علماء کرام مشائخ عظام،پیران طریقت،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صوبائی قائدین شرکت فرمائیں گے۔ اجلاس سے ضلعی صدر غلام سرور امینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گاامتناع قادیانیت ایکٹ کی سپریم کورٹ نے دھجیاں اڑا کر دستور کو میلا میٹ کرنے کی گھناؤنی کوشش کی ہے حکومت پاکستان اور پارلیمنٹ چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کے قادیانیت نواز فیصلوں کو فوری نوٹس لے اس وقت عدلیہ کے اسلام اور آئین سے متصادم فیصلے سے عوام میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کیا ہے وہ بڑی خوش آئند بات ہے اور امید ہے کہ عدلیہ کیقادیانیت نواز فیصلے کے ذریعے ملک میں انتشار کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی وہ اس کی روک تھام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔اجلاس سے ڈاکٹر یونس دانش،حافظ اشفاق حسین قادری،محمد رضوان شیخ،ارشد صدیقی،قاری محمد اعظم،قاری محمد شریف نقشبندی،حافظ رضوان نقشبندی،ڈاکٹر عارف اللہ شاہ،قاری شعیب امینی،ملک عبدالشکورنے بھی خطاب کیا۔

جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان نورانی ضلع حیدرآباد 03453556611,03123015254

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں