6

ہر جاندار کی زندگی پانی پر موقف ہے پانی کو ختم کرنے کا مطلب ہے ہماری زندگیوں کو ختم کرنا ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرپانی کے مسئلہ پر تمام جماعتوں کو ملکر مشترکہ جدوجہد کیلئے لائحہ عمل ترتیب دینا چاہئے

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جماعت اسلامی کی جانب سے کینال مسئلہ پر پانی سمینیار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر جاندار کی زندگی پانی پر ہے چرند،پرند،حیوانات نباتات سب کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے ہر جاندار کی زندگی پانی پر موقف ہے پانی کو ختم کرنے کا مطلب ہے ہماری زندگیوں کو ختم کرنا ہے پہلے تو کچے اور پکے کے ڈاکو مال ومتاع چھنتے تھے جائیداوں پر قبضے کرتے تھے اب تو ہماری زندگیوں کے لالے پڑ رہے ہیں اگر پانی روک دیا جائے گا تو جینا مشکل ہو جائے گااس کیلئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے لہذا تمام جماعتوں کو ملکر مشترکہ جدوجہد کیلئے لائحہ عمل ترتیب دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انفرادی جدوجہد سے مسائل حل نہیں ہو رہے جماعت اسلامی نے بجلی کے مسئلہ پر دھرنہ دے کر دیکھ لیاپی ٹی آئی مسلسل احتجاج کررہی ہے مگرحکمراں کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی یہ بے حس ہو چکے ان کے خلاف اجتماعی طور پر مشترکہ الائنس بنا کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے جب ہم سب ملکر اتحاد بنا کر نکلیں گے تو اس کے اثرات پڑیں گے مضبوط جدوجہد کرنی ہو گی انہوں نے کہا کہ لوگ بھوک سے مررہے ہیں بیروزگاری،مہنگائی سے پریشان ہیں ملک کوڈیفالٹ سے بچانے کیلئے قرضے لئے جارہے ہیں اور 6ارب روپے کی نئی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ سب ملکر ایک اتحادبنا کر مشترکہ جدوجہد کریں ہم جب اتحاد بنا کر نکلیں گے تو جن کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی ہے وہ ضرورہوش کے ناخن ضرور لیں گے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611.03123015254.www.jupnoorani.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں