جمعیت علماء پاکستان ضلع حیدرآباد کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ تشکر منایا گیا مساجد میں نماز شکرانہ ادا کی گئی اور جامع مدینہ مسجد لیاقت کالونی کے باہر غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے جے یوپی کے مرکزی نائب صدر ناظم علی آرائیں ڈاکٹریو نس دانش،حافظ اشفاق حسین قادری،قاری نیاز احمد نقشبندی،قاری غلام سرور امینی محمد رضوان شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22اکتو بر 2024ء کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کرکے کفر کی قوتوں کو للکارا تھا غزہ کے مظلوم عوام نے اسرائیل کے ظلم و ستم کا بڑی پامردی سے مقابلہ کیا اور اللہ کی مدد سے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور اسرائیل کو عالمی کفر کی مدد کے باوجود حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ کرنا پڑا انہوں نے کہاکہ جے یوپی نے حماس کے مجاہدوں کی مدد کیلئے جہادالاقص تحریک کا اعلان کیا لاکھوں مسلمانوں نے اس جہاد میں عملی حصہ لینے کیلئے رضاکارانہ فارم بھرے جے یوپی غزہ کے مظلوموں کے ساتھ ہے ہر فورم پر فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کیلئے صدائے حق بلندکرتے رہیں گے
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان 03453556611.03123015254.www.jupnoorani.com