9

حماس کے مجاہدوں، غزہ کے مظلوم با ہمت عوام کو مبارکباداور شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر امت مسلمہ سے اپیل ہے وہ اس انعام خداوندی پر نماز شکرانہ ادا کریں اورمعاہدہ کی تکمیل کیلئے اپنا پورا اثرارسوخ استعمال کریں,تباہ شدہ غزہ کی بحالی اور بے سروسامان افراد کیلئے ضرویات زندگی کی فراہمی کیلئے اس جہاد میں عملی حصہ ڈال کر رب کی رضا حاصل کریں

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے تحریک حماس کے مرکزی رہنما خالد مشعل کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اکتوبر2023؁ء کو طوفان الاقصیٰ کے نام سے آپ نے جس عظیم جہاد کا آغاز کیا تھا جس میں 15ماہ تک پچاس ہزار کے قریب مجاہدوں نے شہادت کے جام نوش کئے بے شمار لوگ زخمی ہوئے پورا غزہ ملبہ کا ڈھیر بن گیا کہیں سے کوئی امداد نہیں آئی لیکن یہ تمام مصائب مجاہدوں کے عزم اور حوصلہ کو شکست نہیں دے سکے وہ دھشت گرد اسرائیل جو حماس کو ختم کرنے کی اور غزہ کو فتح کرنے کی باتیں کررہا تھا اس کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اسی حماس سے ان کی شرائط پر مذاکرات کر کے غزہ کے مقبوضہ علاقوں کو خالی کرنے کی قیدیوں کورہاکرنے اور باڈر کھولنے اور جنگ بندکرنے کا معاہدہ کرنا پڑا جو غزہ کے مظلوم عوام کے استقامت اور لازوال قربانیوں کی عظیم فتح ہے جس پر میں اپنی جماعت جمعیت علماء پاکستان اور ملک پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے سب سے بڑے اتحاد ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے آپ کو اور آپ کے ذریعہ حماس کے مجاہدوں اور غزہ کے مظلوم مگر با ہمت عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی بے مثال قربانیوں سے یہ فتح کا سورج طلوع ہوااور پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس انعام خداوندی پر نماز شکرانہ ادا کریں اور اس معاہدہ کی تکمیل کیلئے اپنا پورا اثرارسوخ استعمال کریں اور جب باڈر کھل جائیں تو تباہ شدہ غزہ کی بحالی اور بے گھر اور بے سروسامان افراد کیلئے ضرویات زندگی کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کرکے اس جہاد میں عملی حصہ ڈال کر اپنے رب کی رضا حاصل کریں۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611.03123015254.www.jupnoorani.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں