13

حضور ﷺ نےحضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایااے اللہ جو اس کو دوست رکھے اس کو اپنا دوست بنا لے اور جو اس سے عداوت رکھےاس سےعداوت فرماصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

آرٹ کونسل کراچی  میں ہونے والی مولائے کائنات کانفرنس سےجمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے جس محفل میں مولائے کائنات حضرت علی کا ذکر ہو اس میں حاضر ہو کر ان سے اپنی ارادت اور محبت کا اظہارکرے تو اس کی بخشش کا ذریعہ بن جاتا ہے حضور ﷺ نےحضرت علی کرم اللہ وجھہ الکریم کا ہاتھ پکڑ کرفرمایا اے اللہ جو اس کو دوست رکھے اس کو اپنا دوست بنا لے اور جو اس سے عداوت رکھےاس سےعداوت فرما تو ہم مولا علی سےمحبت رکھتے ہیں اور یہ عقیدت کا اظہار کررہے ہیں اس کے صلے میں اللہ ضرورت اپنی رحمتوں سے مالا مال فرمائے گا۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں