جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے مراکشی کشتی میں بیس پاکستانیوں کی ہلاکت پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے کئی واقعات رونماہوچکے ہیں جس میں سینکڑوں پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن افسوس ان کو لیجانے والے ایجنٹوں اور اس میں مدد فراہم کرنے والے حکومتی کارندوں کے خلاف ابھی تک کوئی ٹھوس کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اگر پہلے واقعہ پر ان موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائی کرلی جاتی تو بعد میں یہ متعدد سانحات رونما نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ آج بھی جن کو پکڑا گیا ہے ان کو بھی تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تحفظ فراہم کرنے والے عہدیداران اللہ کے غضب سے ڈریں کہیں وہ ان مظلوموں کی آہوں کے باعث اللہ کی پکڑمیں نہ آجائیں انہوں نے مزید کہا کہ مفتیان کرام غیر قانونی طور پر جانے والوں پر فتوے لگانے کے ساتھ ساتھ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کرنے والے حکمرانوں کے خلاف بھی فتوے جاری کریں جن کی وجہ سے یہ غریب اور بیروزگار لوگ ملک چھوڑ کر دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوئے ہیں
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611,03123015254.www.jupnoorani.com