جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ غزہ میں آگ و بارود کی بارش کر کے 45ہزار مسلمانوں کو شہید اور ایک لاکھ سے زیادہ کو زخمی کرکے پورے غزہ کو ملبہ کا ڈھیر بنانے والوں کو رب کی طرف سے پہلی وارننگ فلوریڈا کے طوفان کی صورت میں دی گئی ہے لیکن جب اس سے بھی انہوں نے سبق حاصل نہیں کیا تو پھر لاس اینجلس میں امریکہ کی تاریخ کی بدترین آتشزدگی ہوئی جس سے اب تک 12ہزار سے زائد عمارات راکھ کا دھیر بن گئی ہیں،دولاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر رہے ہیں 37ہزار ایکڑ سے زیادہ اراضی تباہ ہو گئی ہیں اور اب تک کے اندازوں کے مطابق 150ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے یہ قدرت کی طرف سے ایک وارننگ ہے، غزہ فلسطین،لبنان،شام،یمن، کشمیر اورہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم ڈھانے والوں کیلئے اس پر خوشیاں منانے والوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں ان ظالموں کی عملی مدد کرنے والوں حتیٰ کے اس ظلم پر خاموش رہنے والے مسلمان حکمرانوں کیلئے بھی کہ وہ اس ظلم سے باز آجائیں ورنہ وہ بھی اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکیں گے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611.03123015254.wwwjupnoorani.com