15

محمود غزنوی صرف افغانستان نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا ہیرو ہے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر,خواجہ آصف نے محمود غزنوی کو لٹیرا کہہ کر پوری امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے اس پر وہ معافی مانگیں ورنہ ان سے وزارت دفاع کا قلمندان واپس لیا جائے

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کو نسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ محمود غزنوی صرف افغانستان نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا ہیرو ہے خواجہ آصف نے انکو لٹیرا کہہ کر پوری امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے اس پر وہ معافی مانگیں ورنہ ان سے وزارت دفاع کا قلمندان واپس لیا جائے کیونکہ محمود غزنوی کی جرأت اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے نام پر میزائل کے نام رکھے گئے ہیں لہذا جس وزارت میں محمود غزنوی کو ہیرو سمجھا جارہا ہو اس وزارت کا وزیر کسی ایسے شخص کو بنانا جو محمود غزنوی کو لٹیرا سمجھے یہ کسی طور پر بھی مناسب نہیں لہذا یا تو وہ خود مستعفی ہو جائیں ورنہ اس وزارت سے ان کو فوراََ ہٹایا جائے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611.03123015254.www.jupnoorani.com
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں