16

وفاقی و صوبائی حکومتیں کرم کے اندر امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر،افسوس ہمارے حکمراں اس آگ کو بجھانے میں ناکام ہوگئے ہیں بلکہ اب کراچی تک اس آگ کو پھیلانے کی سازش ہورہی ہے،ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سازش کو سمجھیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو اس آگ کو مزید بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں کرم کے اندر امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں 2اکتوبر سے مرکزی شاہراہ بند ہے جس کے باعث کرم کا پورے ملک سے زمینی رابطہ منقطع ہے کھانے پینے کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے داوئیں ناپید ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے فرقہ وارانہ آگ میں سینکڑوں گھر اور خاندان تباہ ہوچکے ہیں لیکن افسوس ہمارے حکمراں اس آگ کو بجھانے میں ناکام ہوگئے ہیں بلکہ اب کراچی تک اس آگ کو پھیلانے کی سازش ہورہی ہے اور ہمارے نااہل حکمراں حکمت و تدبر سے اس آگ کو بجھانے کے بجائے طاقت کا استعمال کر کے اس آگ کو مزید بڑھانے کا کردار ادا کررہے ہیں ہم ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سازش کو سمجھیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو اس آگ کو مزید بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں ہم نے ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس لاہور میں طلب کرلیا ہے انشاء اللہ اس پرایک متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611.03123015254.www.jupnoorani.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں