7 ہزار کلو میٹر بیلسٹک میزائل ضرار تھری کا کامیاب تجربہ وطن کے دفاع کے لئےہے نہ کہ کسی ملک پر اٹیک کرنے کے لئے کیا ہے امریکی پابندی غیر ضروری پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے پاکستان اور بنگلہ دیش میں تعلقات کی بہتری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے مولانا عاشق علی قادری۔ میاں عبداسلام قریشی۔ علامہ عرفان و دیگر کا یوم قائد ڈے پر بیان
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی خان قادری۔ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میاں عبدالسلام قریشی۔ ممبر مجلس شورئ جے یو پی علامہ عرفان قادری۔ مرکزی رہنما علامہ صادق سیرانی۔ مفتی شفع چشتی۔ عبدالوھاب قادری۔ رانا معین سعیدی۔ حافظ شیراز حیدری نے یوم قائد اعظم کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا قائد اعظم کے پاکستان کو ان کے بتاۓ ہوۓ اصولوں پر چلانے کی اشد ضرورت ہے وطن جس مقصد کے لئے حاصل کیا گیا تھا وہ آج تک پورے نہیں ہوۓ محمد علی جناح کا نظریہ مکمل آزاد خود مختار اسلامی پاکستان تھا ہمیں اپنی جمہوریت کی بنیادیں سچے اسلامی تصورات اور اصولوں پر استوار کرکے دنیا کے سامنے ایک ایسا معاشی نظام پیش کرنا ہوگا جس کی بنیاد انسانی مساوات اور معاشرتی انصاف پر ہو عاشق علی قادری نے مزید کہا پاکستان اور بنگلہ دیش میں تعلقات کی بہتری مستحکم بااعتماد بحالی دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوشگور لمحات ہیں حکومت کو سیاسی قیادت کو بہتر فارن پالیسی حکمت کاروں کو موثر بااعتماد اقدامات کرنے ہونگے عبداسلام قریشی نے کہا جے یو پی پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے امریکہ نے جو حالیہ پاکستان کی چار کمپنوں پر پابندی لگائی ہے وہ ناجائز اور غیر ضروری ہے پاکستان ایک انتہائی مہذب اور ذمہ دار ملک ہے جس نے دنیا بھر میں ہمیشہ امن کو فروغ دیا کسی بھی عالمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی پاکستان کو اپنے مکمل دفاع کا پورا حق حاصل ہے پاکستان کا 7 ہزار کلومیٹر تک بیلسٹک میزائل ضرار تھری کا کامیاب تجربہ وطن عزیر کے دفاع کے لئے ہے نہ کہ کسی ملک پر اٹیک کرنے کے لئے اس حوالے سے امریکہ کی پاکستان پر بابندی غیر ضروری ہے امریکہ پہلے بھارت پر پابندی لگاۓ