36

علامہ مکی جیسے اتحاد امت کے داعی کی جدائیگی ملت کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے اور ان کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر,ملی یکجہتی کونسل کے قائدین نے علامہ عبدالرحمن مکی کے انتقال پر تعزیت کی ہے

علامہ مکی جیسے اتحاد امت کے داعی کی جدائیگی ملت کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے اور ان کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
ملی یکجہتی کونسل کے قائدین نے علامہ عبدالرحمن مکی کے انتقال پر تعزیت کی ہے
ملی یکجہتی کونسل وجمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر،ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ،سینئر نائب صدر علامہ ساجد علی نقوی،علامہ ناصر عباس،یعقوب شیخ،مولانا اللہ وسیا،علامہ عارف واحدی،صفدر شاہ گیلانی،علامہ شبیر میسمی،مخدوم ندیم ہاشمی،سید ہارون شاہ گیلانی،حافظ عبدالغفار روپڑی،علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،شجاع الدین شیخ،خرم نواز گنڈا پورپیر عبدالرحیم،مفتی گلجزار نعیمی،محمد عبداللہ گل،قاضی ظفر الحق،ڈاکٹر سید علی عباس نقوی،پیر خواجہ محبوب کریجہ،ڈاکٹر حضور مہدی،پیر غلام رسول اویسی،مولانا عبدالمالک،پیر سلطان احمد،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا محمد طیب طاہرمولانا عبدالروف ملک،دیوان عظمت چشتی،پیر خالد سلطان قادریحافظ زبیر احمد ظہیرڈاکٹر صابر ابو مریم،ڈاکٹر ضمیر اختر خان،ڈاکٹر عطاء الرحمن نے اپنے مشترکہ بیان میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنما علامہ عبدالرحمن مکی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ عبدالرحمن مکی نے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے اتحاد امت کیلئے بڑی گراں قدرخدمات انجام دی ہیں ان کی یہ کوششیں اور کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی آج جبکہ بیرونی دشمنوں کے اشارہ پر ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کی جارہی ہیں ایسے وقت میں علامہ مکی جیسے اتحاد امت کے داعی کی جدائیگی ملت کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے اور ان کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا۔
جاری کردہ میڈیا سیل ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611,03123015254.www.jupnoorani.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں