10

حکمراں بڑی طاقتوں کے دباؤ پر سی پیک کے معاملات میں تساہل سے کام لیکر چین کو ناراض کررہے ہیں,چین کی طرف سے عدم اطمنان کا اظہار کیا جارہا ہے اس خبر نے پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے سی پیک کے معاملات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخباری اطلاعات کے مطابق مختلف پروجیکٹس پر پاکستان کی طرف سے ست روی ہے اور چین کے شہریوں پر مسلسل حملوں اور ان کے عدم تحفظ اور گوارد پورٹ کو مکمل طور پر فعال نہ کرنے پر چین کی طرف سے عدم اطمنان کا اظہار کیا جارہا ہے اس خبر نے پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے حکمراں بڑی طاقتوں کے دباؤ پر سی پیک کے معاملات میں تساہل سے کام لیکر چین کو ناراض کررہے ہیں جو ملک کیلئے انتہائی نقصاندہ ہوگا حکمرانوں کو چاہئے کہ کسی دباؤ میں آئے بغیر ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611,03123015254.www.jupnoorani.com
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں