12

صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے لینڈ مافیا کے خلاف چیف آف آرمی اسٹاف کے ڈنڈا اٹھانے کی خبر پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا,سندھ میں لینڈ مافیا اتنی طاقتور ہے کہ ان کے آگے انتظامیہ بھی بے بس نظر آتی ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر,جن غریبوں کی زمینوں پر اس ظالم و جابر سنگدل مافیا نے قبضہ کیا ہے ان سے زمین واگزار کراکر چیف آف آرمی اسٹاف غریبوں کی ضرور دعائیں حاصل کریں گے

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے لینڈ مافیا کے خلاف چیف آف آرمی اسٹاف کے ڈنڈا اٹھانے کی خبر پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ میں لینڈ مافیا اتنی طاقتور ہے کہ ان کے آگے انتظامیہ بھی بے بس نظر آتی ہے یہ ظالم لوگ نہ صرف حکومت کی زمینوں پر قبضہ کرکے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ غریبوں کی زمینوں پر قبضے کرکے ان کی دو وقت کی روٹی بھی ان سے چھین رہے ہیں شاید ان غریبوں کی دعائیں خدانے سن لی ہیں اور چیف آف آرمی اسٹاف نے ڈنڈا اٹھالیا ہے ہمیں امید ہے جن غریبوں کی زمینوں پر اس ظالم و جابر سنگدل مافیا نے قبضہ کیا ہے ان سے زمین واگزار کراکر چیف آف آرمی اسٹاف غریبوں کی ضرور دعائیں حاصل کریں گے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611.03123015254

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں