14

نظام مصطفےٰ ﷺ کے عملی نفاذ کے ذریعے ہی ملک کے مسائل کا حل ممکن ہے  علامہ افتخار نقشبندی

نظام مصطفےٰ ﷺ کے عملی نفاذ کے ذریعے ہی ملک کے مسائل کا حل ممکن ہے  علامہ افتخار نقشبندی
پیغام نظام مصطفےٰ مہم کے سفر کا آغاز کراچی سے کیا ٹھٹھہ،بدین،تلہار،سجاول سے ہوتے ہوئے سندھ کے قائدین کا قافلہ حیدرآباد پہنچا ہے
جمعیت علماء پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ افتخار احمدعباسی نے پیغام نظام مصطفےٰ ﷺ مہم کے سلسلے میں حیدرآباد میں جے یو پی ضلع حیدرآباد کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفےٰ ﷺ کے عملی نفاذ کے ذریعے ہی ملک کے مسائل کا حل ممکن ہے کرپٹ اور خائن حکمرانوں نے ملک کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، معیشت کو تباہ کیاجس کی وجہ سے سندھ میں بے روزگاری بڑھتی جارہی ہر حکمران نے ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھایااور وڈیروں جاگیر داروں نے عوام کا استحصال کیا تمام نظام قوم آزمائے جا چکے ہیں اب نظام مصطفےٰ ﷺ کو اقتدار میں لانے کی اشدضرورت ہے جمعیت علماء پاکستان سندھ کے ہر ضلع میں پیغام نظام مصطفےٰ مہم کے ذریعہ عوام کو فرسودہ نظاموں سے نجات دلا کرکے حضور کے دامن سے وابستہ کرنا چاہتی ہے قوم کے مسائل کا حل اور حقوق کا ضامن نظام مصطفےٰ ﷺ ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے پیغام نظام مصطفےٰ مہم کے سفر کا آغاز کراچی سے کیا ٹھٹھہ،بدین،تلہار،سجاول سے ہوتے ہوئے سندھ کے قائدین کا قافلہ حیدرآباد پہنچا ہے ضلع حیدرآباد کی کارکردگی دیکھ کر بڑی مسرت ہوئی سندھ میں حیدرآباد بازی لے گیا کارکنان کی ترتیب،اور انہیں نظام مصطفےٰ کے آفاقی پیغام سے ٓگاہی فراہم کرنے کیلئے ہر ضلع اور ڈویژن میں نظام مصطفےٰ ترتیبی کنونشن کا انعقاد کیا جائے۔ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر صدائے حق بلند کریں گے جے یو پی سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ اشفاق حسین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترتیبی یافتہ کارکنان ہی سیاسی جماعتوں کا اصل سرمایہ افتخار ہوا کرتے ہیں جے یو پی پیغام نظام مصطفےٰ مہم کے ذریعہ عوام کو نبی کے جھنڈے تلے جمع کررہی ہے جے یو پی سندھ کے نائب صدر سید عبدالغنی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت کی واحد نمائندہ جماعت صرف اور صرف جمعیت علماء پاکستان ہی ہے جس کی سالح اور دیانتدار قیادت نظام مصطفےٰ کی جدوجہد میں مصروفالعمل ہے اجلاس سے جے یو پی کے مرکزی نائب صدر ناظم علی آرائیں، مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش،ضلعی صدرقاری غلام سرورامینی،قاری نیاز احمد نقشبندی،قاری محمد شریف نقشبندی،محمد رضوان شیخ حافظ ارشاد حسین،قاری محمد اعظم،قاری شعیب امینی،قاری نصر اللہ،ڈاکٹر عارف اللہ شاہ،سید محمد حسن،علامہ محبوب مئیو،مفتی شاہ نواز بگھیو نے بھی خطاب کیا۔اجلاس سے قبل صوبائی دفتر الرحیم شاپنگ سینٹر پہنچنے پر صوبائی قائدین کا شاندار استقبال کیا گیا،فضاء نعرہ تکبر اللہ اکبر،نعرہ رسالت،یارسول اللہ،سیدی مرشدی یانبی یانبی،غلام ہیں رسول کے غلام ہیں غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے حق وصداقت کی نشانی علامہ شاہ احمد نورانی،تیری خیر میری خیر ابوالخیرمحمد زبیر کے نعروں سے گونج اٹھی قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
  جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان03453556611,03123015254.www.jupnoorani.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں