15

امام شاہ احمد نورانی علیہ کی جدوجہد کے صرف چند پہلوؤں پر ایک مختصر نظر ( کیا کسی موجودہ دور کی شخصیت سے موازنہ ممکن ھے؟؟)


امام نورانی نے 1969 میں علامہ سعید احمد سعید کاظمی ودیگر اکابرین کے حکم پر ملکی سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا (تفصیلات کے لئے دیکھئے مقالات کاظمی)

اس وقت اہلسنت کی سیاسی قوت ریزہ ریزہ ھوچکی تھی اور ساتھ ھی عالم اسلام اور پاکستان میں خاص طور پر تین فتنے اپنی شدومد سے نظریات اسلام پر ضرب لگا رھے تھے

(1) قادیانیت (جو کہ 90 سال سے حل طلب مسئلہ تھا) ( 2) کمیونزم جو کے پاکستان میں اپنی جڑیں مظبوط کر رہا تھا (3) سوشلزم کے نام پر جناب بھٹو نے پورے ملک کی عوام کو متاثر کیا ھوا تھا

امام نورانی نے سنی سیاست کو حکمرانوں کی غلام گردش سے نکال کر حذب اختلاف کی سیاست کی طرف موڑ دیا اور اہلسنت کو متحد کرکے انتخابات میں حصہ لیا

اہلسنت کے غیر سیاسی مزاج کو سیاسی بنانا امام نورانی کی ہی جدوجہد کا نتیجہ ہے اس سے قبل تاریخ گواہ ھے اہلسنت کی کوئ سیاسی پہچان نہی تھی (مقالات کاظمی میں تفصیل دیکھی جاسکتی ھے)

امام نورانی نے مولانا بھاشانی کے کمیونسٹ نظریات کا راستہ روکا اور عوام کو اس فتنہ سے مقابلہ کے لیئے تیار کیا

جب بھاشانی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کسان کانفرنس کی تو امام نورانی نے اسی جگہ میلاد مصطفی ﷺْ کانفرنس میں 15 لاکھ سنی مسلمانوں کو جمع کیا اور کمیونزم کو منہ توڑ جواب دیا (اسی سنی کانفرنس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کا نام بدل کر دارالسلام رکھا گی

1970 کی اسمبلی میں آیئن کی تیاری کے وقت بھٹو کی کوشش تھی کہ پیپلزپارٹی کے منشور اسلامی سوشلزم کو آئین کا بنیادی حصہ بنایا جائے
دوسری طرف امام نورانی کی کوشش تھی کے پاکستان کا آیئن کو اسلامی آیئں بنایا جائے

اسی سلسلہ میں مسلمان کی متفقہ تعریف پیش کی گئ اور آئین کی منظوری میں مسلمان کا حلف نامہ بھی شامل کیا گیا اس طرح امام نورانی نے اکثریتی جماعت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پاکستان کے آئین کو اسلامی جمہوریہ کا آیئن منظور کرایا جس کے تحت کو کوئ بھی ایسا قانون نہیں بنایا جاسکتا جو کہ قرآن و سنت سے متصادم ھو( اسی حلف نامہ کو تبدیل کر ے کی کوشش کی گئ)

1974 میں 90 سالہ دیرینہ مسئلہ قادیانیت پر تحریک کا آغاز ھوا اور امام نورانی کو اللہ نے یہ اعجاز بخشا کے آپ کی جدوجہد کے نتیجے میں یہ دیرینہ مسئلہ حل ھوا

بلاشبہ میں کہتا ھوں اللہ نے امام نورانی کو تجدید دین کے لئے منتخب کیا اور ان ہی کی وجہ سے فتنہ قادیانیت کی سرکوبی ھوئ

بیک وقت 3 سنگین طرین محاذ پر جنگ لڑ کر امام شاہ احمد نورانی علیہ نے ابنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ساتھ ھی اہلسنت کا سیاسی شعور بیدار کرنے کا سہرا بھی امام نورانی کے سر ھے

(اس مختصر تحریر میں امام نورانی کی جدوجہد کے صرف ایک پہلو کا زکر کیا گیا ھے )

آج مجھے کوئی ایسی قیادت نظر نہیں آتی جس کا موازنہ امام نورانی کی خداداد صلاحیتوں اور جدوجہد سے کرنا ممکن ھو

کہاں سے ڈھونڈ کر لائیں تیرا کردار نورانی
تیری تخلیق نورانی تیرا اظہار نورانی
اگر میں یوں کہوں تو غلط نہ ہوگا
تیری للکار نورانی تیرا کردار نورانی تیری پہچان نورانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں