36

قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں انہیں کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

 1954ء کی تحریک ختم نبوت میں ہمارے اکابرین نے بے مثل قربانیاں دیں اور علامہ شاہ احمد نورانی کی تاریخی جدوجہد کے نتیجہ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیاسید عقیل انجم قادری

 ختم نبوت کا معاملہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے بارہ سو صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جانوں کی قربانیاں دیں علامہ غلام حسین امینی

قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں انہیں کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
 1954ء کی تحریک ختم نبوت میں ہمارے اکابرین نے بے مثل قربانیاں دیں اور علامہ شاہ احمد نورانی کی تاریخی جدوجہد کے نتیجہ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیاسید عقیل انجم قادری
 ختم نبوت کا معاملہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے بارہ سو صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جانوں کی قربانیاں دیں علامہ غلام حسین امینی
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے حسینی چوک پریٹ آباد میں بزم پیغام ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں وہ اب بھی پاکستان توڑنے کی سازشوں میں لگے ہیں مشرق پاکستان کو ہم سے جدا کرنے میں بھی قادیانیوں کا ہاتھ تھا لہذا قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے۔  اقلیتوں کے نام پر دی جانے والی مراعات انہیں اس وقت تک نہ دی جائے جب تک وہ خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم نہ کرلیں کیونکہ قادیانی مسلمانوں کو دھوکہ دینے کیلئے شعائر اسلام کو استعمال کررہے ہیں ان کے خلاف امتناع قادیانیت ایکٹ کے مطابق کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی ریشہ دانیاں بڑھتی جارہی ہیں وہ ملک میں انتشار وافتراق کو ہوا دے رہے ہیں فتنہ خوارج کی طرح ان کے خلاف بھی آپریشن کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس فتنہ سے ملک و قوم کو نجات دلائی جاسکے انہوں نے کہا کہ 7ستمبر1974؁ء کو قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی کی قرار داد پرپاکستان کی پارلیمنٹ نے فتنہ قادیانیت کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر ان کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی تھی اس فتنہ کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے نوجوان کو عملی میدان میں نکل کرکردار ادا کرنا چاہئے ہم عہد کرتے ہیں کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ختم نبوت کا تحفظ کیا جائے گا جمعیت علماء پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سیدعقیل انجم قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے عملی میدان میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ملک کے پوش علاقوں اور اہم اداروں میں قادیانی فتنہ کام کررہا ہے ہمیں اپنے تبلیغی کام کو بہتر اور موثر کرنے پر توجہ دینی چاہئے 1954؁ء کی تحریک ختم نبوت میں ہمارے اکابرین نے بے مثل قربانیاں دیں اور قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی کی تاریخی جدوجہد کے نتیجہ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا کانفرنس سے علامہ غلام حسین)فیصل آباد (نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کا معاملہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے بارہ سو صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جانوں کی قربانیاں دیں برصغیر پاک وہند میں مرزا غلام احمد قادیانی نے جھوٹے نبی ہونے کا دعویٰ کیا اور انگریز حکومت کی سرپرستی میں اسلام کے چہرہ کو مسخ کرنے کی گھناؤنی سازش کی جیسے علماء حق نے ناکام بنایا پیر مہر علی شاہ گولڑوی نے مرزا کی سازشوں کو بے نقاب کیا اور منطقی انجام تک پہنچایا کانفرنس سے قاری نیاز احمد نقشبندی،حافظ غلام سرورامینی،مولانا جمن خلیلی،قاری اللہ بخش چچڑ،قاری محسن نیازامینی،قاری محمد اکرم امینی، قاری شعیب امینی،مولانا عبدالوحید امینی نے بھی خطاب کیاکانفرنس میں،ناظم علی آرائیں،ڈاکٹر یونس دانش،حاجی ظہیر احمد شیخ،راجہ ملک ارشد،حاجی ملک بشیر ناز،حسین بخش حسینی،مفتی محمد اسلم مدنی،محمد رضوان شیخ،حافظ نصر اللہ سمیت حیدرآباد کی ممتاز سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611,03123015254.www.jupnoorani.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں