جے یو پی کے مرکزی نائب صدر نظام مصطفےٰ ﷺ کے سپاہی پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری انتقال فرما گئے
آج ہم ایک باوفا اور قیمتی ساتھی سے محروم ہوگئے،نظام مصطفےٰ کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین نے پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر نظام مصطفےٰ کے سچے سپاہی پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری طویل علالت کے بعد 65سال کی عمر میں رضائے الہیٰ سے انتقال فرما گئے انا للہ وانا الیہ راجعون ان کی نماز جنازہ گجرات جلاپور میں ادا کی گئی جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا وہ قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی کے وفادار ساتھی تھے انہوں نے ساری زندگی نظام مصطفےٰ ﷺ کی جدوجہد میں صرف کی جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم ایک با وفا اور قیمتی ساتھی سے محروم ہو گئے ہمیں نظام مصطفی کے لئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وہ قائد اہل سنت کے خاص رفقا میں سے تھے انھوں نے اپنی ساری زندگی مقام مصطفی کے تحفظ اور نظام مصطفی کے نفاذ کی جدو جہد میں گزاری جو آج قبر میں انکے کام آئے گی اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں ااعلی مقام عطا فرماے آمین جمعیت علماء پاکستان کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان،سیکریٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی،مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش،سیکریٹری قانونی امور محمد ایوب خان ایڈوکیٹ،سیکریٹری اطلاعات رشید احمد رضوی،ناظم علی آرائیں،سید عقیل انجم قادری،افتخار احمد عباسی،حافظ محمد سموں،حافظ اشفاق حسین قادری،سید مومن شاہ گیلانی،مولانا محمد عیسیٰ،مولانا رستم نورانی، پیرسید آغاتاج سبطین،اویس احمد قادری،یاسرفرید،حافظ نصیر احمد نورانی،پیر غلام مصطفےٰ چشتی،تجمل بیگ، فرید،محمد ایوب مغل،رانا مرید احمد ظہوری،ڈاکٹر فضل حبیب اکبرباروی،پیر سعید احمد نقشبندی،مفتی حسیب نظیری،نے اپنے مشترکہ بیان میں پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ ان کی نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ اور مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ کی جدوجہد کو قبول فرمائے اور ان بخشش اور بلندی درجات کا ذریعہ بنائے ان کی قبر و حشر کی منزل آسان فرمائے اور حضور ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے لواحیقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔آمین
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611,
03123015254.www.jupnoorani.com
49