54

ڈرون طیاروں سمیت پاکستان میں بننے والے دفاعی سازو سامان کی نمائش نے قوم کے حوصلے بلند کئے ہیں صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرقوم یہ منطق سمجھنے سے قاصر ہے جدید ترین دفاعی سازوسامان اورجہاز بنانے والا ملک آخر دوسرے ملکوں سے بحری جہاز لینے پر کیوں مجبور ہو گیا ہے؟

ڈرون طیاروں سمیت پاکستان میں بننے والے دفاعی سازو سامان کی نمائش نے قوم کے حوصلے بلند کئے ہیں صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
قوم یہ منطق سمجھنے سے قاصر ہے جدید ترین دفاعی سازوسامان اورجہاز بنانے والا ملک آخر دوسرے ملکوں سے بحری جہاز لینے پر کیوں مجبور ہو گیا ہے؟
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ دفاعی نمائش میں ڈرون طیاروں سمیت پاکستان میں بننے والے دفاعی سازو سامان کی نمائش نے جہاں قوم کے حوصلے بلند کئے ہیں اور ان میں خوداعتمادی کی فضاء پیدا کی ہے وہیں پہلی بار چار نئے بحری جہازوں کے بیرون ملک آرڈر کی خبر نے قوم کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا ہے اور قوم یہ منطق سمجھنے سے قاصر ہے کہ جدید ترین دفاعی سازوسامان بنانے والا بلکہ دوسرے ملکوں کو جہاز بنا کر دینے والا ملک آخر دوسرے ملکوں سے بحری جہاز لینے پر کیوں مجبور ہو گیا ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب کہ آئی ایم ایف کی طرف سے اپنے اخراجات کم کرنے کی شرائط پر قرضے منظور کئے جارہے ہوں اتنی بڑی انوسمنٹ کیا ملک کے مفاد میں ہو گی؟کہیں یہ گندم جیسا اسکینڈل تو نہیں ہے کہ صرف مال بنانے کیلئے ملک کے اندر موجود صلاحیتوں کو نظر انداز کیا جارہا ہو حکومت کو اس خبر کا فوری نوٹس لینا چاہئے اور قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہئے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611,03123015254
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں