57

صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکہ میں 27افرادکی شہادت اور 62افراد کے زخمی ہونے کے دلخراش واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہےدھشت گردی کے خاتمے کیلئے بلوچستان کی عوام کی محرومیوں کو دور کرنا ضروری ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکہ میں 27افرادکی شہادت اور 62افراد کے زخمی ہونے کے دلخراش واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے
دھشت گردی کے خاتمے کیلئے بلوچستان کی عوام کی محرومیوں کو دور کرنا ضروری ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکہ میں 27افرادکی شہادت اور 62افراد کے زخمی ہونے کے دلخراش واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے بلوچستان دھشت گردوں کے نشانہ پر ہے تواتر کے ساتھ بلوچستان میں دھشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور ملک و ملت کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہر بار مرکزی و صوبائی حکومتیں اور سیکورٹی ادارے دھشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جیسے بیانات داغ کر اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن بلوچستان میں مسلسل دھشت گردی کے تدارک اور حل کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ہر بار طفل تسلیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہورہا ہے نہوں نے مذکورہ واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے ورثہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کے علاج پر خصوصی توجہ دے صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ ملک سے دھشت گردی کے خاتمے کیلئے ازسر نو منصوبہ بندی کی جائے اوردھشت گردی کے خاتمے کیلئے بلوچستان کی عوام کی محرومیوں کو دور کرنا بھی ضروری ہے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611.03123015254
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں