52

وطن کو مسائیلستان سے حقیقی پاکستان بنانے کے لئے نفاذ نظام مصطفی ناگزیر جے یو پی اکابرین اہلسنت کی امانت ہے اتحاد جمعیت کے حوالے سے کارکنان و عوام اہلسنت کو خوشخبری دیں گے قاری ناصر میاں خان نقشبندی

موجودہ سیاسی ماحول میں اہلسنت کو دیوار سے لگایا ہوا ہے اہلسنت کی سنجیدہ فکر اکثریت جمعیت کے دونوں گروپ کے اتحاد کی طرف دیکھ رہی ہے اتحاد جے یو پی کے لئے کوشش جاری رکھے گے حاجی عاشق علی قادری

جمعیت علماء پاکستان امام نورانی گروپ کے مرکزی سیئنر نائب صدر سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ ملتان صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی سے جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی خان قادری کی ملتان میں ملاقات دونوں رہنماوں نے مختلف امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا وطن کو مسائیلستان سے حقیقی پاکستان بنانے کے لئے نفاذ نظام مصطفی ناگزیر ہوچکا قیام پاکستان سے لے کر آج تک پاک وطن کو اس کے حقیقی مقصد سے دور رکھا گیا ہے بدقسمتی سے ملک میں آج تک اسلامی نظام کا نفاذ نہ ہوسکا جس وجہ سے ملک آج طرف طرف کے بحران و مسائل کا شکار ہے ہماری منزل نظام مصطفی کی جدو جہد ہے اور مقام مصطفی کا تحفظ ہے عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کی جنگ ہر میدان میں لڑے گے اتحاد اہلسنت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قاری ناصر میاں خان نے کہا جمعیت علماء پاکستان اکابرین اہلسنت کی امانت ہے اہلسنت جن حالات سے آج گزرہی ہے اس میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے جے یو پی کے دونوں گروپ کو متحد ہوکر پاکستان میں انقلاب نظام مصطفی کے لئے میدان میں آنا ہوگا اتحاد کی کوشش جاری ہیں انشاء اللہ عوام اہلسنت و کارکنان جمعیت کو خوشخبری ملی گی حاجی عاشق علی قادری نے کہا موجودہ سیاسی ماحول میں اہلسنت کو مکمل دیوار سے لگایا ہوا ہے جے یو پی اہلسنت کی نمائندہ سیاسی قوت ہے کوشش ہے جمعیت علماء پاکستان کے دونوں گروپ متحد ہو کر اپنا سیاسی کردار ادا کریں اور اہلسنت کو سیاسی یتم ہونے سے بچائیں اہلسنت کے سنجیدہ فکر علماء مشائخ و لاکھوں عوام اہلسنت جے یو پی کے دونوں گروپ کے اتحاد کی طرف دیکھ رہے ہیں انشاء اللہ اتحاد جمعیت کے لئے کوشش جاری رکھے گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں