54

مسلم امہ بیدار ہو اور غزہ کے مظلوموں کی مدد کرے پاکستان کے غیور عوام کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

مسلمان حضور کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کیلئے فلسطین کے مظلوم کیلئے اٹھ کھڑے ہوں پیر غلام محمد سوہو

حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا علامہ شبیر احمد میسمی

مارچ سے عاجر دھامرہ،طاہر مجید،تاج محمد ناہیو،خالد سیف،راشد خان،ناظم علی آرائیں،ابومریم،خالد قدومی،عابد قادری، قاری نیاز،احمد علی سعیدی نے بھی خطاب

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کوہ نور چوک حیدرآباد میں لبیک یافلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ بیدار ہو اور غزہ کے مظلوموں کی مدد کرے پاکستان کے غیور عوام کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں پاکستان اسلام کا قلعہ اور ایٹمی طاقت ہے ہمارے حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کے مظلوں کی دادرسی کیلئے عملی کردار اداکریں آج کا لبیک فلسطین مارچ فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیا گیا جس میں پاکستان کی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین نے فلسطینی عوام کیساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کیلئے صدائے حق بلند کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اگر ہم عملی کردار ادا نہیں کرسکتے تو کم ازکم اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ ضرور کریں اسے معاشی طور پر نقصان پہنچائیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کی نسل کشی کررہا ہے 20ہزار سے زائد معصوم بچوں کو شہید کیا جاچکا ہے غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے وہ بے سرورسامان آج بھی اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم کا بڑی پامردی سے مقابلہ کررہے ہیں لیکن مسلم حکمراں بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں صیہونی قوتیں گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عمل پیراہیں فلسطین،لبنان،شام اور ایران تک یہ جنگ وسیع ہو چکی ہے اب وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمراں غیرت ایمانی کا عملی مظاہرہ کریں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے اور اس میں غزہ کے مظلوموں کی دادرسی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ہم گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے حکومت پاکستان او آئی سی کا اجلاس بلا کر مظلوم فلسطینیوں کی دادرسی کے عملی کردار ادا کرے۔پیر غلام محمد سوہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ظالم کے خلاف صدائے حق بلند کرنے کا وقت ہے مسلمان حضور کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کیلئے فلسطین کے مظلوم کیلئے اٹھ کھڑے ہوں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شبیر احمد میسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا جو اللہ کی مدد کرتے ہیں اللہ ان کی مددکرتا ہے ہمیں چاہئے کے غزہ کے مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں حماس کے رہنما خالد قدومی نے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین نے اسرائیل کی طاقت کو بے نقاب کردیاہے غزہ کے چھوٹے سے علاقے میں ایک سال سے بمباری کرنے کے باوجود وہ کامیاب نہیں ہوا اس کے تمام تر عزائم اب بے نقاب ہو چکے ہیں اسرائیل جنگ ہار چکا ہے اور اب جنگی جرائم کررہا ہے مجاہدین اسرائیل کی بربادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات عاجردھامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے دنیا کے کونے کونے میں بسنے والے مسلمانوں کی طرح پاکستان اور حیدرآباد کے عوام ان کے ساتھ ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماابو مریم صابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم زندگی کی آخری سانس تک فلسطینی عوام کی حمایت کرتے رہیں گے یہ جدوجہد ختم نہیں ہوگی جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما طاہر مجید راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ زبیر اور ان کی ٹیم نے فلسطینی عوام کے لئے آواز بلند کی حسن نصراللہ،اساعیل ہانیہ نے بے مثال جدوجہد کی اور جام شہادت نوش کیاہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے راشد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کی فوج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح فلطینیوں کے ساتھ کھڑی ہو ہماری جماعت ان کی حمایت کرتی رہے گی جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا تاج محمد ناہیوں نے کہا کہ اب وقت مذمتوں کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کاہے انشاء اللہ اسرائیل کو شکست ہو گی مرکزی مسلم لیگ سندھ کے رہنما خالد سیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ان کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ہمان کی ہر فورم پر حمایت کرتے رہیں گے جماعت اہلسنت حیدرآباد ڈیژون کے صدر قاری احمد علی سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا سنی تحریک پاکستان کے محمد عابد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ زبیر کی جدوجہد اور فلسطینیوں کے لئے کامیاب پارچ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں مارچ سے ناظم علی آرائیں،ڈاکٹر یونس دانش،قاری نیاز احمد نقشبندی،حافظ اشفاق حسین قادری،قاری غلام سرورامینی،محمد رضوان شیخ سید عبدالغنی شاہ،ارشاد احمد نقشبندی،قاری محمد اعظم نقشبندی،حاجی ظہیر احمد شیخ،حافظ شعیب امینی،خالد حسین نے بھی خطاب کیا۔مارچ تلک چاڑی سے شروع ہوا جس کی قیادت صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر،پیر غلام محمد سوہو،معظم شاہ جہاں،خالد حسین عطاری،عبدالرحمن راجپوت،حاجی ظہیر شیخ،حافظ نظیر احمد،رحمان رضا نے کی شہرکے مختلف علاقوں سے ریلوں کی صورت میں قافلے شریک ہوئے شرکائے لبیک یااقصی،لبیک یافلسطین،اسرائیل کا جو یار سے وہ غدار ہے ہے اسرائیل کا ایک علاج الجھاد الجھاد کے نعرے لگارہے تو مارچ کوہ نور پر جاکر ایک بڑے جلسہ عام میں تبدیل ہو گیا جہاں تمام ج،اعتون کے قائدین نے خطاب کیا۔

جاری کردہ میڈیاسیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611.03123015254.www.jupnoorani.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں