62

یحی السنوار حماس کے بڑے نڈرمجاہد اور جنگجورہنما تھے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

یحی السنوار حماس کے بڑے نڈرمجاہد اور جنگجورہنما تھے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے اسرائیلی حملے میں حماس کے نئے پولیٹکل بیور وکے سربراہ یحیٰٰ السنوار کی شہادت پر تعزیت اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یحی السنوار حماس کے بڑے نڈرمجاہداور جنگجو رہنما تھے کہا جاتا ہے کہ وہ7اکتوبر2023؁ء اسرائیل پر حملہ کے ماسٹر مائنڈ بھی تھے انہوں نے طویل عرصہ اسرائیلی قید میں گزارا وہ ساری زندگی باطل قوتوں کے خلاف برسر پیکار رہے اسرائیل کے خلاف ایک موثر اور جذبہ جہاد سے لبریزتوانا آوازتھے انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ،حسن نصراللہ اور اب یحیٰ السنوار کی شہادت اسرائیلی بربریت اور ظلم کی انتہا ہے اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی بے حسی کانتیجہ ہے مسلم حکمرانوں کی بے غیرتی اور بے حسی اسرائیل کو شہ دینے کا باعث بن رہی ہے یہی وجہ سے اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات بڑھتے جارہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی غیرت جاگے اوروہ اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف صدائے حق بلند کریں اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ سید یحی السنوار کی شہادت سے حماس کے مجاہدین کو نیا جوش اور ولولہ ملے گا اور وہ مزید قوت کے ساتھ اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو تیز تر کریں گے کیونکہ شہادت تو مومن کی آرزو ہوتی ہے ہمیں امید ہے کہ حماس کی نئی قیادت ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی نئے جذبہ اور ولولہ کے ساتھ مجاہدین کھڑے ہوں گے ان کی شہادت اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے ہر توانا آوازکو دبانے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے عالم اسلام کے مسلم حکمرانوں کو اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لینا چاہئے اسرائیل کے مکروہ عزائم عالم اسلام کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں انہوں نے مذکورہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے تمام مسلمانوں کے درجات کی بلندی اور اسرائیل کے خلاف برسرپیکار مسلمانوں کی غیب سے مدد کی دعا بھی کی۔جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611,03123015254,www.jupnoorani.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں