91

حسن نصراللہ حزب اللہ کے بڑے نڈراور بیباک رہنما تھے وہ ساری زندگی باطل قوتوں کے خلاف برسر پیکار رہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرحزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت پرصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی تعزیت اور افسوس کااظہار

حسن نصراللہ حزب اللہ کے بڑے نڈراور بیباک رہنما تھے وہ ساری زندگی باطل قوتوں کے خلاف برسر پیکار رہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت پرصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی تعزیت اور افسوس کااظہار
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر تعزیت اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ حزب اللہ کے بڑے نڈراور بیباک رہنما تھے وہ ساری زندگی باطل قوتوں کے خلاف برسر پیکار رہے اسرائیل کے خلاف ایک موثر اور جذبہ جہاد سے لبریزتوانا آواز کو دبا دیا گیاانہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت اور ظلم کی انتہا ہے کہ انہیں بمباری کر کے شہید کردیا گیااسرائیل کو حوصلہ اور شہ صرف اس لئے مل رہا ہے کہ اسلامی ممالک کے سربراہان بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ان کی بے غیرتی اور بے حسی اسرائیل کو شہ دینے کا باعث بن رہی ہے یہی وجہ سے اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات بڑھتے جارہے ہیں وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی غیرت جاگے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ حسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کے مجاہدین کو نیا جوش اور ولولہ ملے گا اور وہ مزید قوت کے ساتھ اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو تیز تر کریں گے کیونکہ شہادت تو مومن کی آرزو ہوتی ہے ہمیں امید ہے کی حزب اللہ کی نئی قیادت ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی نئے جذبہ اور ولولہ کے ساتھ مجاہدین کھڑے ہوں گے ان کی شہادت اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کے حق میں بلند ہونے والی ہر توانا آوازکو دبانے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے عالم اسلام کے مسلم حکمرانوں کو اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لینا چاہئے اسرائیل کے مکروہ عزائم عالم اسلام کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں انہوں نے مذکورہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے درجات کی بلندی اور اسرائیل کے خلاف برسرپیکار مسلمانوں کی غیب سے مدد کی دعا کی۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611,03123015254,www.jupnoorani.com
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں