78

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور عظمت مصطفےٰ ﷺ کے قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے صاحبزادہ افتخار احمد عباسی   غلامی رسول کے رشتہ سے وابستہ ہو کر ہی ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ کی داغ بیل ڈالی جاسکتی ہے پیر سید عبدالغنی شاہ مجددی  27ستمبر کو حیدرآباد میں شمع رسالت ﷺ کے پروانے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کے دست تجدید عہد کریں گے ڈاکٹر یونس دانش

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور عظمت مصطفےٰ ﷺ کے قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے صاحبزادہ افتخار احمد عباسی   غلامی رسول کے رشتہ سے وابستہ ہو کر ہی ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ کی داغ بیل ڈالی جاسکتی ہے پیر سید عبدالغنی شاہ مجددی
 27ستمبر کو حیدرآباد میں شمع رسالت ﷺ کے پروانے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کے دست تجدید عہد کریں گے ڈاکٹر یونس دانش 
جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر صاحبزادہ افتخار احمد عباسی نے مرکزپیغام حسین پر میلاد مصطفےٰ ﷺ ختم نبوت کانفرنس بسلسلہ عرس شریف حضرت سید احمد ولی باقری فریدی رحمۃ اللہ علیہ و حضرت حاجی میاں شاہ محمد باقری فریدی رحمۃ اللہ علیہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی ذات اقدس مومن کی اصل معراج ہے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور عظمت مصطفےٰ ﷺ کے قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے 27ستمبر کو مارکیٹ چوک حیدرآباد میں عاشقان مصطفےٰ ﷺ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مبارک ثانی کیس کا معاملہ صرف ضمانت کا کیس تھا لیکن بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے قادیانی نواز ایجنڈے کی نظر کردیا گیا جس کی وجہ سے عاشقان مصطفےٰ ﷺ مضطرب ہو ئے قوم بیدار ہے اور عقیدہ ختم نبوت ختم پر کوئی کمپروئز نہیں کریں گے حیدرآباد کے عاشقان مصطفےٰ کا جذبہ مثالی ہے ہر تحریک میں حیدرآباد کے غلامان مصطفےٰ نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے کانفرنس سے علامہ سائیں احمد رضا سکندری،علامہ سیف اللہ محمودی،علامہ منظور احمد عباسی،علامہ وسیم احمد اشرفی،علامہ محمد علی سومرو،پیر سید امیر حمزہ باپو،ڈاکٹر یونس دانش،محمد رضوان شیخ،ٹاون چیئرمین بلال مصطفےٰ شاہد مقبول،آصف اقبال،قاری یاسر جمال،سید عمار نے بھی خطاب کیا علامہ پیر سید عبدالغنی شاہ مجددی حسینی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عشق مصطفےٰ کے جذبہ کو فروغ دے رہے ہیں محبت رسول ہی اصل میں مرکزو محورہے غلامی رسول کے رشتہ سے وابستہ ہو کر ہی ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ کی داغ بیل ڈالی جاسکتی ہے ناموس رسالت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان نے مقام مصطفےٰ کے تحفظ کے منشور پر عمل کیا ختم نبوت ﷺ کا قانون بنواکر لاکھوں مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت کی اب ان قوانین کے تحفظ کیلئے بھی جمعیت علماء پاکستان کا ہر کارکنان بیدار ہے 27ستمبر کو حیدرآباد میں شمع رسالت ﷺ کے پروانے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کے دست مبارک تجدید عہد کریں گے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان 03453556611,03123015254,www.jupnoorani.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں