عظمت مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
محبت رسول سے ہی ایمان مکمل ہوتا ہے،نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کے ذریعے ہی ملک کے مسائل حل اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا
زندگی کی آخری سانس تک دشمنان ختم نبوت کا تعاقب کریں گے، آئی ایم ایف کے ذریعے ملک کی معیشت تباہ،خزانہ خالی اور عوام کوبدحال کردیاگیا
کانفرنس سے ڈاکٹر یونس دانش،ناظم علی آرائیں،قاری عبدالرشید اعوان،قاری نیاز احمد نقشبندی،قاری غلام سرورامینی،سید عبدالغنی شاہ،محمد رضوان شیخ،حافظ اشفاق نے بھی خطاب کیا
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے (کوہ نور)میلاد مصطفےٰ چوک پر عظیم الشان میلاد مصطفےٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظمت مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ایمان کا تقاضہ ہے کہ حضور ﷺ سے والہانہ محبت کی جائے محبت رسول سے ہی ایمان مکمل ہوتا ہے نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کے ذریعے ہی ملک کے مسائل حل اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا کیونکہ نظام مصطفےٰ ﷺ معاشی،معاشرتی اقتصادی اخلاقی اورعوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے ختم نبوت ﷺ اور ناموس رسالت ﷺ کیلئے قوم تیار رہے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظارہے ہر وہ شخص جس نے ختم نبوت کیلئے کردار ادا کیا مبارکباد کا مستحق ہے انہوں نے کہا کہ مبارک ثانی کیس میں ہم نے سپریم کورٹ میں ریویو اپیل کی ہمیں سپریم کورٹ نے بلایا تو ہم نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ہم تو 7ستمبر کو پچاس سالہ تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں گولڈن جوبلی منا رہے ہیں لہذا ٓپ بھی ہماری خوشیوں میں شریک ہوجائیں اور قوم کو اضطراب اور بے چینی سے نکالیں الحمدللہ ہماری اور دیگر اکابرین کی تجاویز پر مختصر فیصلے میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب نے اپنے سابقہ فیصلوں کو ختم کرنے اور ان کو بطور دلیل بھی پیش نہ کرنے اور تفصیلی فیصلہ جلد سنانے کا اعلان کیا لہذا ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے قوم تیار رہے اگر کسی نے بھی ختم نبوت یا ناموس رسالت کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ کی توقوم پھر سڑکو ں پر نکلے گی قوم بیدار ہے بیرونی ایجنڈے کی کسی صورت تکمیل نہیں ہونے دیں گے ہم آج جشن ولادت مصطفےٰ ﷺ کے موقع پرعزم کرتے ہیں کہ حضور ﷺ کی ختم نبوت کے تحفظ کیلئے زندگی کی آخری سانس تک دشمنان ختم نبوت کا تعاقب کریں گے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ذریعے ملک کی معیشت تباہ،خزانہ خالی اور عوام کوبدحال کردیاگیا اس کے باوجودہمارے حکمراں امریکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی سے نکلنے کیلئے تیار نہیں بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے بیرونی ایجنڈے پر ملک توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں بلوچستان کو ملک سے الگ کرنے کیلئے گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے ملک اور قوم کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا کہ کشمیر، فلسطین،ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم وستم کیا جارہا ہے ان کا عرصہ حیات تنگ کردیا ہے مسلم حکمراں بے حسی کی تصویر بنے ہوئے عالم اسلام کے مسلم حکراں ان مظلوم کی دادرسی کریں صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے فلسطین،کشمیر ہندوستان کے شہداء اور پاک فوج کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی ضلعی انتظامیہ،پولیس،رینجرز،،ڈی ٓائی بی کے کردار کو سراہا اور جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی کانفرنس سے ڈاکٹر یونس دانش،ناظم علی آرائیں،قاری عبدالرشید اعوان،قاری نیاز احمد نقشبندی،قاری غلام سرورامینی،سید عبدالغنی شاہ،قاری شعیب امینی،ارشاد نقشبندی،محمد رضوان شیخ،حافظ اشفاق حسین قادری نے بھی خطاب کیا قبل ازتکونہ پاک احمد رضا چوک سے جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی میلاد ریلی ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی قیادت میں نکالی گئی جس میں ایم پی عبدالرحمن راجپوت،ایاز محمود رضوری،ڈاکٹر یونس،ناظم علی آرائیں،قاری غلام سرورامینی علماء کرام،مشائخ عظام،زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی شہر کے مختلف مقام پر مرکزی میلاد ریلی پر گل پاشی کی گئی مختلف سیاسی،مذہبی جماعتوں انجمنوں کے ذمہ داران نے تحائف پیش کئے شہر کی مرکزی شاہراہ اسٹیشن روڈ سے ہوتا ہوتا ہوایہ جلوس کوہ نور میلاد مصطفےٰ چوک پر مرکزی جماعت اہلسنت کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان میلاد مصطفےٰ ﷺ کا نفرنس میں تبدیل ہو گیاجہاں قائدین نے خطاب کیا جلوس کے شرکاء سیدی مرشدی یانبی یانبی،غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے،تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے تاحد نگاہ عاشقان مصطفےٰ کا جم غفیر رواں دواں تھا۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان03453556611,03123015254.www.jupnnorani.com