جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر سے خطیب پاکستان علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے رکن الاسلام جامعہ مجددیہ حیدرآباد میں ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے اتحاد اہلسنت،عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ،مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے اور اہلسنت کو درپیش مسائل پر گفتگو کی صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے بتایا کہ اتحاد اہلسنت کے ضمن میں اکابرین اہلسنت اور قائدین سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے آپس کے اختلافات کو بیٹھ کر ختم کرنے اور عقیدہ اہلسنت کے فروغ،ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے ملکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611,03123015254