79

تحفظ ناموس رسالت کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر

تحفظ ناموس رسالت کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر
عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے بڑے اجتماع سےایوب مغل نورانی ،علامہ فاروق خان سعیدی  ،پیر شفیق اللہ البدری کا خطاب
کانفرنس میں قاری محمد ناصر میاں نقشبندی،وسیم ممتاز ایڈوکیٹ،پیر مفتی بشیر احمد سیفی،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن،پیر عزیز رسول سیفی،سید رمضان شاہ فیضی،قاضی بشیر احمد گولڑوی،سلطان محمود ملک،مفتی غلام بشیر سواگی،ڈاکٹر اکمل مدنی،ودیگر شرکت کی ملتان (         ) ملی یکجہتی کونسل،جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی صدر سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری الازھری نے کہا ہے کہ قادیانیوں کے بارے میں چیف جسٹس کے تفصیلی فیصلے کے بعد ائندہ کے لائحہ  عمل کا اعلان کریں گے توقع ہے کہ یہ فیصلہ مختصر فیصلے کے مطابق ہوگا ورنہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے اور سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلیں گے قادیانی اسلام و پاکستان کے دشمن ہیں جنہوں نے مشرقی پاکستان کا بیج بویا اج بلوچستان کی جو صورتحال ہے اس کے پیچھے بھی قادیانیت کی سازشیں ہیں جو کلیدی عہدوں پر بیٹھ کر ملک و قوم کے خلاف مذموم کاروائیوں میں مصروف ہیں اور بے گناہ افراد اور جوانوں کو شہید کر رہے ہیں کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور برطرف کیا جائے جمیعت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نورانی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور چیف اف ارمی سٹاف سے مطالبہ کیا کہ کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا جائے اگر کلیدی عہدوں پر کوئی قادیانی ایا تو ان کا گھیراؤ کریں گے جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی،،پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ البدری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور عقیدہ ختم نبوت پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں ختم نبوت کا جب سے قانون بنا ہے اسلام و پاکستان دشمن قوتیں قادیانیت کی صورت میں سازشوں میں مصروف ہیں تاجدار ختم نبوت پر پہرہ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ختم نبوت گولڈن جوبلی کے سلسلے میں سالانہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جس میں جمیعت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نورانی  نے قرارداد پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور چیف اف ارمی سٹاف سے مطالبہ کیا کہ کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا جائے اگر کلیدی عہدوں پر کوئی قادیانی آیا تو ان کا گھیراؤ کریں گے جس کو شرکاء نے  ہاتھ اٹھا کر منظور کیا جبکہ کانفرنس سے قاری محمد ناصر میاں نقشبندی،وسیم ممتاز ایڈوکیٹ،پیر مفتی بشیر احمد سیفی،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن،پیر عزیز رسول سیفی،سید رمضان شاہ فیضی،قاضی بشیر احمد گولڑوی،سلطان محمود ملک،مفتی غلام بشیر سواگی،ڈاکٹر اکمل مدنی،عمران سلطانی،یعقوب مغل،علامہ طارق ہاشمی،مرزا ارشد القادری ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ علامہ عنایت اللہ رحمانی، مفتی عثمان پسروری،محمد حسین بابر ایڈوکیٹ،قاری رکن الدین قادری،علامہ قاری فیض بخش رضوی،بابو نفیس احمد انصاری،علامہ خادم حسین سعیدی،کار مطیع الرسول سعیدی،الحاج محمد اشرف قریشی،ڈاکٹر ارشد بلوچ،محمد یونس غازی،محمد فیضان کوریجہ،مفتی بشیر سیفی،قاری ناظم حسین سعیدی،غلام یاسین خان سعیدی،پیر مظہر فاروق بھٹہ،حافظ محمد ظفر قریشی کے علاوہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے علماء کرام،مشائخ عظام نے شرکت کی ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری الازھری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں تاہم تفصیلی فیصلے پر ائندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے سات ستمبر 1974 کو قادیانی کو اقلیت قرار دلوانے کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اکابرین نے بھرپور کردار ادا کیا اور بیش بہا قربانیاں دیں اور پارلیمنٹ کو مجبور کیا کہ قادیانی کو اقلیت قرار دیا جائے سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس میں جو فیصلہ دیا اس کی وجہ سے پوری قوم میں اضطراب پایا گیا ملی یکجہتی کونسل،جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ سمیت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام،مشائخ عظام نے سنجیدگی سے کردار ادا کیا جس کی وجہ سے فیصلہ تبدیل ہوا قادیانی پاکستان کو توڑ نے کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں