74

عاشقان مصطفےٰ بیداررہیں،قانون تحفظ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر

 حضورﷺ کے ختمی مرتبت کے تحفظ کے لئے جانوں کی بازی لگانے سے دریغ نہیں کریں گے، گولٖڈن جوبلی کانفرنس

قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھاجائے، قادیانیوں کا ارتدادی لٹریچرضبط اور اعلیٰ سرکاری عہدوں سے برطرف کیاجائے

جب تک قادیانیوں کی جانب سے ربوہ سمیت دیگر علاقوں میں موجود نوگوایریاز کو ختم نہیں کیاجاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے

جے یوپی کراچی کے صدر علامہ خلیل نورانی کے زیرسرپرستی اور جنرل سیکریٹری فقیر شکیل قاسمی کے زیرنگرانی منعقدہ گولڈن جوبلی کانفرنس سے خطاب

کراچی (                    ) قائد جمعیت علمائے پاکستان وسربراہ ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے جے یوپی کی مرکزی ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک عاشقان مصطفےٰ ﷺ بیدارہیں قانون تحفظ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آسکتی، غلامان مصطفےٰﷺ نے ہر موڑ پر عقیدہء ختم نبوت کی پاسدار ی کی ہے، آئندہ بھی حضورﷺ کے ختمی مرتبت کے تحفظ کے لئے جانوں کی بازی لگانے سے دریغ نہیں کریں گے۔قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھاجائے،جب تک قادیانیوں کا ارتدادی لٹریچرضبط اور منکرین ختم نبوت کو اعلیٰ سرکاری عہدوں سے برطرف نہیں کیاجاتاقادیانیوں کی جانب سے ربوہ سمیت دیگر علاقوں میں موجود نوگوایریاز کو ختم نہیں کیاجاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کورنگی میں جے یوپی کراچی کے صدر علامہ قاری خلیل احمدنورانی کے زیرسرپرستی اور جنرل سیکریٹری فقیر شکیل قاسمی کے زیرنگرانی منعقدہ گولڈن جوبلی کانفرنس سے خطاب میں مزید کہاکہ ختم نبوت کے غدارقادیانیوں کو پاکستان کی قومی اسمبلی سے آئینی طورپر غیر مسلم اقلیت قراردلوانے کا عظیم کارنامہ ہمارے قائد امام الشاہ احمدنورانیؒ نے انجام دیا۔ اس سلسلے میں ان کے رفقاء اور اس وقت کی قومی اسمبلی کے دیگر اراکین کی کاوشوں کو بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ 7ستمبر کو سرکاری سطح پرگولڈن جوبلی یوم تحفظ ختم نبوت کے طورپر منایاجائے اور ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان کیاجائے۔ ختم نبوت کوئی سیاسی یاکسی ایک جماعت کامسئلہ نہیں بلکہ یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے جس کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی یہ سمجھتاہے کہ احمدیوں کو ریاست نے کافر ڈکلیئر کیاہے اور یہ اس کا حق نہیں تو وہ اسلام کی تعلیمات سے دورہے۔1971ء کی اسمبلی میں جب قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانیؒ نے منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قراردلوانے کے لئے قراردادپیش کی تو اس وقت کے وزیر اعظم نے بھی یہی کہاتھاکہ مولانایہ مسجدوں کا مسئلہ اسمبلی میں کیوں لے کر آگئے؟لیکن جب ان کو سمجھایاگیاتو انہوں نے فوراً اسمبلی میں بحث کے لئے منظورکرلیااور اس وقت کی قادیانی جماعت کا سربراہ کئی ماہ بحث کے باوجودخود کو مسلمان ثابت نہیں کرواسکا۔انہوں نے کہاکہ آج قادیانیوں کے حقوق کی بات کرنے والے جان لیں کہ آئین کے مطابق قادیانیوں پر متعدد پابندیاں عائد ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی اور کوتاہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قادیانی ملک بھرمیں آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیررہے ہیں۔احمدیوں کے بہی خواہوں کو پتہ ہوناچاہئے کہ قانون کے مطابق قادیانی اس ملک میں اپنے مذہب کی تبلیغ نہیں کرسکتے،اپنے مذہب کو اسلام نہیں کہہ سکتے، اپنی عبادتگاہ کو مسجد نہیں کہہ سکتے،اذان نہیں دے سکتے اورخودکو مسلمان نہیں کہہ سکتے۔لیکن قادیانی اس ملک میں یہ سب کام کررہے ہیں اور تو اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے گاہے بہ گاہے ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں اس کے علاوہ امت مسلمہ میں انتشارپیداکرنے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔کانفرنس کے انتظامات سینئر رہنماجے یوپی عبدالعزیز میو، ارشادعبدالقدیر، یونس نورانی، شاکر نورانی، راشدقادری،تحسین نورانی، سیدنعمان علی،زاہدعباسی ودیگر نے سنبھالے اور مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر علامہ سید عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمدنورانی، مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ،مفتی عبدالوہاب قادری،علامہ سید عاطف حسین فیضی، علامہ صابر سعیدی ودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی لائرزفورم کے کنوینرحق نوازمیوایڈوکیٹ، نعمان ہاشمی ایڈوکیٹ، خرم شاہد میوایڈوکیٹ، ق لیگ کورنگی کے صدر سید فیضان انیس، جے یوپی بلوچستان کے صدر سید مومن شاہ جیلانی، مفتی محمدزبیر عامر گیلانی، قاری اللہ ڈوایانقشبندی،مفتی سراج مہروی، علامہ نصراللہ نقشبندی، قاری دلشادگولڑوی، قاری محمدہاشم نعیمی،محسن زبیری،حاجی عبدالمقیم سحر، عبدالوحید یونس، احمدبن عبداللہ، جے یوپی یوتھ ونگ کراچی کے صدر راؤعبدالرحمٰن، رانازاہدحسین، اشفاق قادری،انجینئرساجد رسول، نعیم قادری، نعیم مدنی، اسفندیارخان، عمران نورانی، اعجازنقشبندی،شارق حسین، جمال نورانی، آصف میر، عبدالماجدعطاری، مظہر نورانی، اطہر نورانی، صدیق قادری سمیت علماء مشائخ اور دیگر طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عشاقان مصطفےٰ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں