99

سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کر کے سیاسی غیر یقینی صورتحال کو ختم کیا جاسکتا ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر کہیں جشن ہے تو کہیں ماتم ہے،کوئیمسرور ہے تو کوئی مغموم۔اگرحکمراں سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرلیں تو ملک میں جو سیاسی غیریقینی صورتحال چل رہی ہے اس کا کافی حد تک خاتمہ ہوسکتا ہے اور اس کے زثرات ملک کے بدترین معاشی صورتحال پر بھی پڑ ینگے اور اس میں بھی بہت حدتک بہتری پیدا ہو جائے گی۔لیکن خدانخواستہ اگر فیصلہ نہ مانا گیا تو عدلیہ انتظامیہ اور اسٹیبلشمنٹ میں ایسی خطرناک محاذ آرائی کا آغاز ہو جائے گا جو ملک کیلئے سخت نقصان کا باعث ہوگا۔حکمراں عقل کے ناخون لیں اور ایسے وقت میں جبکہ ملک اس وقت سیاسی اور معاشی طور پر سخت بحرانوں میں گھرا ہوا ہے محاذ آرائی کی پالیسی اختیار کر کے ملک کو مزید بحرانوں سے دوچار نہ کریں۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611,03123015254

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں